ایجوکیشن

تلنگانہ یونیورسٹی میں 17 مارچ کو روزگار میلہ،   تقریباً 50 قومی کمپنیوں کی شرکت، پانچ ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع

تلنگانہ یونیورسٹی میں 17 مارچ کو روزگار میلہ،

تقریباً 50 قومی کمپنیوں کی شرکت، پانچ ہزار سے زائد ملازمتوں کے مواقع

 

نظام آباد، 15 /مارچ (اردو لیکس )

تلنگانہ یونیورسٹی کے پلیسمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے زیر اہتمام ایک عظیم الشان روزگار میلہ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔ یہ میلہ 17 مارچ منگل کو یونیورسٹی کیمپس، ڈچپلی، نظام آباد میں منعقد ہوگا۔ اس کا مقصد مختلف شعبوں میں تعلیم حاصل کرنے والے طلبہ اور ہنرمند نوجوانوں کو قومی اور بین الاقوامی کمپنیوں میں روزگار کے مواقع فراہم کرنا ہے۔پلیسمنٹ اینڈ ٹریننگ سینٹر کے ڈائریکٹر ڈاکٹر پاتھا ناگا راجو کے مطابق، یہ میلہ وائس چانسلر پروفیسر ٹی یادگیری راؤ اور رجسٹرار ایم یادگیری کی ہدایت پر منعقد کیا جا رہا ہے۔ اس میں تقریباً 50 نامور کمپنیاں شرکت کریں گی،

 

جو آئی ٹی، آئی ٹی ای ایس، بینکنگ، فارما، نرسنگ، مارکیٹنگ، ایف ایم سی جیسے ہاسپیٹیلیٹی اور مینجمنٹ سمیت مختلف شعبوں میں تقریباً 5 ہزار اسامیوں پر بھرتیاں کریں گی۔ یہ روزگار میلہ درج ذیل تعلیمی قابلیت جیسے دسویں، انٹرمیڈیٹ، ڈپلومہ، آئی ٹی آئی، بی ای / بی ٹیک، ایم ای / ایم ٹیک· بی ایس سی، بی کام، بی بی اے · ایم ایس سی، ایم کام، ایم بی اے، ایم سی اے· بی فارمیسی، ایم فارمیسی ڈگری رکھنے والے نوجوانوں کے فائدہ مند ثابت ہو گا۔

 

منتظمین کے مطابق، منتخب ہونے والے امیدواروں کو سالانہ 1 لاکھ 80 ہزار روپے سے لے کر 4 لاکھ 50 ہزار روپے تک کی تنخواہ دی جا سکتی ہے۔ تنخواہ کا تعین امیدوار کی اہلیت اور کمپنی کی ضروریات کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ امید ہے کہ اس میلے میں شرکت کرنے والے تقریباً 25 سے 30 فیصد نوجوانوں کو روزگار مل سکتا ہے۔

 

ڈاکٹر ناگا راجو نے تمام تعلیم یافتہ نوجوانوں سے اپیل کی ہے کہ وہ اس موقع سے فائدہ اٹھائیں، بروقت میلے میں شرکت کریں اور اپنے مستقبل کو سنوارنے کے لیے اس سنہری موقع سے بھرپور فائدہ اٹھائیں۔مزید معلومات کے لیے امیدوار یونیورسٹی کے پلیسمنٹ سیل سے براہ راست رابطہ کر سکتے ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button