ایجوکیشن

پرامن انتظامات کے درمیان دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد،ایڈیشنل کلکٹر کریم نگر کا بیان

کریم نگر/ضلع ایڈیشنل کلکٹر مجالس مقامی اشونی تاناجی نے کہا کہ ضلع میں سخت اور پرامن انتظامات کے دوران دسویں جماعت کے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایاجارہاہے۔دسویں امتحانات کے پہلے دن

 

انھوں نے کریمنگر کے اولڈ ہائ اسکول،دھنگر واڑی مدارس میں واقع امتحانی مراکز کا دورہ کرتے ہوے بنیادی سہولتوں کا جائیزہ لیا۔انھوں نے امتحانی عملے سے بات چیت کرتے ہوے انھیں ہدایت دی کہ وہ طلباء کو درکار تمام سہولتیں پہنچائیں اور کسی قسم کی دشواریوں کا سامنا نہ ہوں۔

 

طلباء کو درکار صاف و شفاف پینے کے پانی،ابتدائ طبی امداد،ادویات،او۔ار۔ایس۔پیاکٹس۔کے ساتھ ان مدارس میں واقع بیت الخلاء، طہارت خانہ،امتحانی کمرہ میں روشنی،وینٹلیشن،کا معقول اہتمام کریں۔کسی قسم کی کوئ شکایت یا بدنظمی نہ ہونے پاے۔بطور خاص برقی سربراہی مسدود ہونے نہ پاے۔تمام احتیاطی اقدامات کو انھوں نے لازم قراردیا۔

 

ان کے ہمراہ محکمہ تعلیمات کے عہدیداران شامل تھے۔دریں اثناء کمشنر میونسپل کریمنگر پرفل دیسائ نے بھی ایس۔ار۔ڈی۔جے۔اسکول کا دورہ کرتے ہوے دسویں جماعت امتحانی مراکز کا جائزہ لیا۔اور متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی کہ وہ ہمیشہ امتحانی مراکز میں درکار سہولتوں کا شخصی جایئزہ لیتے رہیں۔

 

کسی بھی قسم کی کوتاہی،لاپرواہی،تساہلی کو ہرگز برداشت نہیں کیا جاےگا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button