جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے وفد کی گورنمنٹ ہاسپٹل سپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر سمپت کمار سنگھ سے ملاقات

نارائن پیٹ: 16 مارچ (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کے ایک نمائندہ وفد جس کی نگرانی ضلع صدر جناب محمد امیر الدین ایڈوکیٹ نے کی آج گورنمنٹ ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر ہاسپٹل نارائن پیٹ کےسوپرینٹنڈنٹ ڈاکٹر سمپت کمار سنگھ سے ملاقات کی ، اس موقع پر ضلع نارائن پیٹ سے سال حال حج بیت اللہ 2026 کی سعادت حاصل کرنے والے معزز عازمین حرمین شریفین کے لئے میڈیکل اسکریننگ ٹسٹ اور واکسینیشن ( ٹیکہ ) کیمپ منعقد کرنے کے لئے ریاستی حج کمیٹی کا ایک مراسلہ حوالے کیا

 

،اس موقع پر سوپرنٹنڈنٹ س عیدالفطر کے فوری بعد کیمپ رکھنے کی خواہش کی گئی ، ماہ رمضان کی مناسبت سے بعد رمضان تاریخ کو قطیعیت دیتے ہوئے عید کے بعد رکھا جائے .وفد میں معتمد عمومی جناب عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی ، جناب عبدالسلیم ایڈوکیٹ ، جناب محمد اظہرالدین شامل تھے .

 

اس موقع پر ہاسپٹل سوپرنٹنڈنٹ سے یہ بھی نمائندگی کی کہ عازمین کی سہولت بہم پہچانے اور انہیں کسی بھی قسم کی دشواری پیش نہ آنے کے لئے جو بھی بہتر سے بہتر اقدامات ہوسکتے ہیں کئے جائیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button