جنرل نیوز
مسجدِ بغدادی دبیر پورہ میں نمازِ تراویح میں قرآنِ مجید کی تکمیل

حیدرآباد ۔ مسجدِ بغدادی ، فرحت نگر ،دبیر پورہ میں رمضان المبارک کے مقدس ماہ میں نمازِ تراویح میں قرآنِ مجید کی تکمیل پر تقریب کا اہتمام مسجدِ ہذا میں کیا گیا
جس میں حافظ و قاری شعیب اللہ خان نے نمازِ تراویح میں مُکمل قرآنِ مجید سنانے کی سعادت حاصل کی ، اس موقع پر مصلیان مسجد کے علاوہ مسجد کمیٹی کی جانب سے حافظ صاحب کے علاوہ پیش امام صاحب اور موذن صاحب کی بکثرت گلپوشی کی گئی۔
اس موقع پر حافظ امان اللہ خان ،پیش امام ،جانثار عالم , موذن مسجدِ ہذا ،صدر مسجد کمیٹی جناب ریاض احمد صوفی کے علاوہ ممتاز سماجی جہد کار جناب ادریس جمال کے علاوہ دیگر بھی دیکھے جاسکتے ہیں۔




