تلنگانہ

تلنگانہ کے ان اضلاع میں آج اور کل بارش

حیدرآباد _ 11 مئی ( اردولیکس) حیدرآباد کے محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ تلنگانہ میں ہفتہ اور اتوار کو  بارش کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے عہدیداروں نے کہا کہ تمل ناڈو میں بننے والا طوفان تیلگو ریاستوں پر بہت مضبوطی سے پھیل گئی ہے۔  اس کے اثر سے ریاست کے کئی حصوں میں بارش ہوگی۔ جمعہ کو نلگنڈہ، بھونگیر سوریا پیٹ، آصف آباد، کھمم، کوتہگوڈم، منچریال، محبوب نگر، ناگر کرنول، حیدرآباد، وقارآباد اور میدچل اضلاع میں بارش ہوئی۔ عادل آباد، کمرمبھیم آصف آباد، منچریال، نرمل، نظام آباد، جگتیال، راجنا سرسلہ، سنگاریڈی، میدک، نارائن پیٹ، گدوال اضلاع میں ہفتہ کے روز  بارش متوقع ہے۔ اسی طرح اتوار کو بھی کئی اضلاع میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کے امکانات ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button