سعودی عرب – “توکلنا” ایپ میں کسی بھی فضائی خطرے کی اطلاع دینے کی سہولت

ریاض ۔ کے این واصف
“توکلنا” ایک جس میں سعودی مقیم اور تارکین وطن کو بہت سی معلومات دستیاب ہیں۔ موجدہ حالات کے پیش نظر سہولتون کی فراہمی کے اس سلسلہ کو دراز کیا گیا ہے۔
سعودی وزارتِ دفاع نے کہا ہے کہ کسی بھی نوعیت کی مشتبہ فضائی سرگرمی ( ڈرون یا میزائل وغیرہ) کی اطلاع “توکلنا” ایپ پر دینے کی سہولت جاری کردی گئی ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارتِ دفاع کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے کہا کہ توکلنا پر شروع کی جانے والی سروس شہریوں مقیم غیرملکیوں اور دفاعی نظام کے درمیان حقیقی شراکت داری کو مضبوط بناتی ہے۔
سعودی مسلح افواج کسی بھی ممکنہ فضائی حملے یا جارحیت کا مقابلہ کرنے کےلیے جدید و موثر دفاعی صلاحیتوں سے مکمل طور پر لیس ہیں تاہم یہ سروس شہریوں اور مقیم افراد کو یہ موقع فراہم کرتی ہے کہ وہ وطنِ عزیز کے لیے کسی بھی ممکنہ خطرے کی اطلاع دے سکیں۔
وزارتِ دفاع کے ترجمان کا کہنا تھا یہ اقدام جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے شہریوں اور مقیم غیرملکیوں کو خطرات کی نشاندہی کرنے کے عمل میں شامل کرنے کے حوالے سے ایک اہم پیش رفت ہے۔
واضح رہے سعودی وزارت دفاع نے قومی ایپ توکلنا پر اطلاع دینے کے آپشن کا آغاز کیا ہے جس کے تحت بروقت متعلقہ ادارے تک اطلاع فراہم کرنا ہے تاکہ سرکاری
ادارے وسائل اور اثاثوں کی حفاظت کو یقینی بنا سکیں۔



