جنرل نیوز

مکتھل ٹاؤن وارڈ نمبر 14 میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر رمضان تحفہ کٹس کی تقسیم

مکتھل ٹاؤن وارڈ نمبر 14 میں حکومت تلنگانہ کی جانب سے رمضان المبارک کے موقع پر رمضان تحفہ کٹس کی تقسیم

 

مکتھل 17/مارچ (اردو لیکس) مکتھل ٹاؤن رمضان المبارک کے مقدس موقع پر حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے اور معزز وزیر ڈاکٹر واکِیٹی سری ہری کی ہدایت پر مکتھل میونسپلٹی کے حدود میں واقع وارڈ نمبر 14 میں مستحق اور غریب مسلم خاندانوں میں رمضان تحفہ کٹس تقسیم کی گئیں ان کٹس میں خواتین کے لیے ساڑھی ڈریس اور مردوں کے لیے کُرتا پاجامہ شامل تھا۔

یہ پروگرام وارڈ نمبر 14 کی میونسپل چیر پرسن واکِیٹی منسا ہنمنتو کی نگرانی میں منعقد کیا گیا، جس میں بڑی تعداد میں مقامی افراد نے شرکت کی۔

مقررین نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں ہمدردی، بھائی چارہ اور ایک دوسرے کی مدد کرنے کا درس دیتا ہے، اور حکومت اسی جذبے کے تحت عوامی فلاح و بہبود کے اقدامات کر رہی ہے- مستفید ہونے والے افراد نے حکومتِ تلنگانہ کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اس فلاحی قدم کو سراہا اور دعائیں دیں۔

اس موقع پر خطیب عبدالقدیر پرویز، مولانا عبدالقوی حسامی، اے ایم سی ڈائریکٹر محمد فیاض ،نریندر چاری ، واکِیٹی ہنمنتو ، گووند راؤ ، بینک رامو، گووردھن ،انجنيلو، کرمپوڈی سری نواسولو، واکِیٹی شیام، بینک مادھو، محمد انس، عبدالرقیب شارق ، منظور ، خیضر ، عبدالودود شکیب، عبدالرحیم ، عبدالمبین شفیق ، کے علاوہ اقلیتی برادری کے معززین اور دیگر مقامی قائدین بھی موجود تھے

متعلقہ خبریں

Back to top button