مصری قراءکی آج چشتی چمن میں آیات قرآنی کی تلاوت،مولانا پیر نقشبندی کا خصوصی خطاب

مصری قراءکی آج چشتی چمن میں آیات قرآنی کی تلاوت،مولانا پیر نقشبندی کا خصوصی خطاب
17مارچ (راست)چار جید قرائے کرام آج چہارشنبہ18مارچ بعد نماز عصر تا مغرب مرکزی خانقاہ افتخاریہ روبرو جامع مسجد سرکاروطنؒ چشتی چمن میں سالانہ جلسہ سماعت القرآن میں اپنے مخصوص لحن میں آیات قرآنی کی تلاوت کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ مولانا پیر سید شبیر نقشبندی افتخاری بانی و محرک عالمی قرآنی و روحانی مہم کا خصوصی خطاب ہو گا ،بعد ازاں مہمان قرائے کرام بارگاہ سرکار وطنؒ پر حاضری دیں گے۔ گلہائے عقیدت پیش کر نے کے بعد صلوٰة و سلام پیش کیا جائے گا اور قانوادہ افتخاریہ کے بزرگان دین کی مزارات پر پھول اور فاتحہ پیش کی جائے گی۔ مولانا سید کاشف اللہ حسینی بختیارافتخاری گدی نشین خانقاہ افتخاریہ اور مولانا پیر اکبر الدین ذاکر افتخاری سجادہ نشین حضرت سیدانی ماں قبلہؒ نے فرزندان توحید سے شرکت کی اپیل کی ہے۔



