مضامین

امریکہ اسرائیل کا بائیکاٹ کرنے عالمی برادری سے اپیل 

File photo

نسیم سلطانہ

دنیا آج ایک تاریک موڑ پر ہے۔طاقت کے نشے میں چور امریکہ اور اسرائیل نے ایران پر ظلم و بربریت کی انتہا کر دی ہے، ان کے سیاہ کاتناموں نے نہ صرف ایران بلکہ پوری انسانیت کو دہلا کر رکھ دیا ہے۔ معصوم بچیاں، عورتیں اور شہری بے گناہ ہلاک اور زخمی ہو رہے ہیں، اور انسانی جانوں کی حرمت کو بالکل پامال کیا جا رہا ہے۔

 

حالیہ حملوں میں ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای اور کابینی وزراء کو شہید کیا گیا، ہسپتال، اسکول، معاشی مراکز اور پینے کے پانی کے ذخائر کو تباہ کیا گیا، جس نے انسانی زندگی اور معاشرتی ڈھانچے پر ناقابلِ تلافی اثرات ڈالے ہیں۔ یہ کارروائیاں کسی بھی اخلاقی، انسانی یا قانونی معیار کے تحت ناقابلِ قبول ہیں۔

 

اسلامی تعلیمات کے مطابق جنگ میں بوڑھوں، بچوں اور عورتوں کو قتل کرنے سے سخت منع ہے، کھیت کھلیانوں، پانی اور بنیادی وسائل کو نقصان پہنچانا، آگ لگانا، زہر دینا یا اذیت پہنچانا حرام ہے۔ اسی لیے کوئی بھی مسلم مملکت اس طرح کے غیر انسانی اقدامات نہیں کرتی، جو امریکہ اور اسرائیل نے اختیار کیے ہیں۔

 

اب عالمی برادری کی ذمہ داری ہے کہ وہ امریکہ اور اسرائیل کی اس بے رحمی اور انسانی پامالی کا مکمل بائیکاٹ کرے، انہیں اقتصادی، سیاسی اور سفارتی دباؤ میں لائے، تاکہ وہ قیامت تک سر اٹھانے کے قابل نہ رہیں۔ طاقت کے نشے میں چور یہ دونوں ممالک اب انسانیت کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکے ہیں، اور ان پر لگام کسنا دنیا کا اخلاقی اور انسانی فرض ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button