جنرل نیوز
ضلع حکام نے کیا عیدگاہ میدان صالح نگر،کریمنگر کا دورہ اور انتظامات کا لیا جائزہ

کریم نگر/ضلع حکام نے آج شہر کریمنگر میں واقع عیدگاہ میدان صالح نگر کا دورہ کرتے ہوے انتظامات و تیاریوں کا جائزہ لیا۔ضلع حکام نے صاف وصفائی و دیگر امور کی مناسب انداز میں انجام دینے کی متعلقہ عہدیداران کو ہدایت دی۔اس موقع پر پولیس کمشنر غوث عالم،سوڈا چیرمین کومٹ ریڈی نریندر ریڈی، میونسپل کمشنر پرافل دیسائ،صدر ٹاون مجلس سید غلام احمد حسین،سابق ڈپٹی میئر محمد عباس سمیع،کارپوریٹر مجلس محسین صدیقی و دیگر موجود تھے۔



