جنرل نیوز

اوٹکور اردو ہال میں حکومت کی دعوت افطار

 

ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی،سابقہ زیڈ پی ٹی سی،وگنیشور ریڈی،منڈل صدر کانگرس،محمد خورشید گدوال،محمد عرفات سینیئر قائد کانگرس، نے کہا کہ ماہِ مقدس رمضان میں روزہ دار مسلمانوں کے لیے منعقد کی جانے والی دعوتِ افطار محبت، بھائی چارے اور مذہبی ہم آہنگی کی بہترین مثال ہے۔ جمعرات کے روز اوٹکور اردو ہال میں منعقدہ دعوتِ افطار میں وہ بحیثیتِ مہمانِ خصوصی شریک ہوئے۔

 

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر سوریہ پرکاش ریڈی ، موصوف نے کہا کہ رمضان المبارک مسلمانوں کے لیے ایک نہایت مقدس مہینہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں روزہ داروں کے لیے افطار کا اہتمام کرنا سماجی ہم آہنگی اور مختلف مذاہب کے درمیان بھائی چارے کو فروغ دینے کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ شدید گرمی کے پیشِ نظر روزہ دار مسلمان احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے عبادات اور روزوں کا اہتمام کریں۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی حکومت مسلم اقلیتوں کی معاشی ترقی کے لیے مختلف فلاحی اسکیمیں نافذ کر رہی ہے۔ مسلمانوں میں بھی کئی افراد معاشی طور پر کمزور ہیں اور حکومت ان کی ترقی اور فلاح کے لیے سنجیدہ اقدامات کر رہی ہے۔

 

اس موقع پر یوتھ صدر کانگرس مہش ،گوپال ریڈی ،نارن ریڈی ،ڈاکٹر رحیم پاشاo،محمد انور،یاسین خان،محمود،عبدالعظیم،لنگم،شنکر،رگویر، اور دیگر عوامی نمائندے اور معزز شخصیات کے علاوہ دیگر مسلم قائدین و عوام موجود تھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button