مبارکباد
حافظ شیخ نزیر احمد کی دختر میمونہ کا پہلا روزہ، گھر میں خوشی کا ماحول
عادل آباد، 20/ مارچ(اردو لیکس) شہر عادل آباد کے محلہ خانہ پور سے تعلق رکھنے والے حافظ شیخ نزیر احمد کی کمسن دختر میمونہ نے ماہِ رمضان المبارک کا پہلا روزہ رکھ کر مذہبی جذبے کا اظہار کیا۔ اہلِ خانہ کے مطابق میمونہ نے نہایت خوشی اور عقیدت کے ساتھ اپنا پہلا روزہ مکمل کیا، جس پر گھر والوں نے اسے مبارکباد دی۔ اس موقع پر گھر میں خوشی کا ماحول دیکھا گیا اور بچی کی حوصلہ افزائی کی گئی۔ اہلِ علاقہ نے بھی میمونہ کے اس اقدام کو سراہتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔



