انٹر نیشنل
ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے حرم مکہ میں نمازِ عید الفطر ادا کی۔ زائرین کی ریکارڈ تعداد

ریاض ۔ کے این واصف
سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے مسجدالحرام میں عید الفطر کی نماز ادا کی۔ نماز عید کے اجتماع میں اعلٰی حکام اور شہریوں کی بڑی تعداد نے بھی شرکت کی۔
درین اثناء سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے بتایا کہ رواں برس رمضان المبارک میں بیرون مملکت سے آنے والے عمرہ زائرین کی تعداد 1.68 ملین رہی ہے۔سعودی خبر رساں ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق وزارت کی جانب سے جاری اعداد وشمار میں بتایا
گیا کہ مسجد نبوی میں ریاض الجنہ کے لیے 11 لاکھ زائرین نے پرمٹ لیے، جن کا تعلق 155 ملکوں سے تھا۔




