مضامین

عالمی تنازعات کے سائے میں عید الفطر: رفیعہ نوشین کا امن، ہمدردی اور انسانیت کے فروغ پر زور

حیدرآباد ۔ (پریس نوٹ)سماجی جہد کار، قلم کار اور شاعرہ رفیعہ نوشین نے عید الفطر کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ اس سال عید ایسے عالمی حالات میں آرہی ہے جب دنیا کے مختلف خطے جنگ، عدم استحکام اور انسانی المیوں کا شکار ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عید کا حقیقی پیغام صرف خوشی منانا نہیں بلکہ دکھی انسانیت کے ساتھ یکجہتی اور ہمدردی کا اظہار کرنا ہے۔

 

رفیعہ نوشین نے اپنے بیان میں کہا کہ ہمیں اُن لاکھوں افراد کو نہیں بھولنا چاہیے جو جنگ، نقل مکانی، بھوک اور خوف کے سائے میں عید گزارنے پر مجبور ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ عید کا دن ہمیں انسانیت، محبت، برداشت اور باہمی تعاون کی اقدار کو فروغ دینے کا موقع فراہم کرتا ہے

 

انہوں نے مزید کہا کہ موجودہ عالمی منظرنامے میں ضرورت اس امر کی ہے کہ نفرت اور تقسیم کی فضا کو ختم کرتے ہوئے امن، مکالمہ اور رواداری کو فروغ دیا جائے۔آخر میں انہوں نے دعا کی کہ یہ عید پوری دنیا کے لیے امن، استحکام اور خوشحالی کا پیغام لے کر آئے اور انسانیت کو درپیش چیلنجز کا خاتمہ ہو۔

 

انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس موقع پر معاشرے کے کمزور اور متاثرہ طبقات کا خاص خیال رکھیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button