تلنگانہ

تلنگانہ سیکولرزم کا مشعل بردار، ہر شہری کو ترقی کے مساوی مواقع۔ عید الفطر کے موقع پر وزیر اقلیتی بہبود محمد اظہر الدین کا پیغام

حیدرآباد ۔ 20 مارچ ۔ جناب محمد اظہر الدین وزیر اقلیتی بهبود و پبلک انٹر پرائزرس حکومت تلنگانہ نے تلنگانہ کے عوام کو عید الفطر کی مبارکباد پیش کرتے ہوئے اس یقین کا اظہار کیا کہ یہ عید تلنگانہ کے عوام کی ہر شعبہ حیات میں کامیابی ترقی خوشحالی کا پیغام لائے گی۔

 

انہوں نے کہا کہ ماہ رمضان المبارک کے دوران روزوں اور دیگر عبادات ، اپنے عزیز واقارب کے دکھ درد ، ضرورت مندوں کے احساس کا اللہ تعالیٰ کی جانب سے اجر اور صبر کا پھل عید کی خوشیاں ہیں ۔ عید ہمارے اتحاد یکجہتی کے اظہار کا موقع ہے، تلنگانہ کی عوام ہمیشہ سے عید اور تہوار مل جل کر مناتے ہیں یہی اتحاد بھائی چارگی ہماری ترقی کا ضامن ہے۔

 

محمد اظہر الدین نے کہا کہ چیف منسٹر جناب ریونت ریڈی کی قیادت میں تلنگانہ ہندوستان میں سیکولر اقدار اور روایت بالخصوص اقلیتوں کی تعلیمی و معاشی ترقی کا مشعل بردار بن چکا ہے ۔ 15 مارچ کی دعوت افطار میں چیف منسٹر صاحب کے الفاظ سنہرے حروف میں لکھنے کے قابل ہیں جنہوں نے واضح الفاظ میں کہا کہ تلنگانہ سب کا ترقی کے لیے سب کو مساوی مواقع ہیں۔

 

مائناریٹی ویلفیئر منسٹر کی حیثیت سے وہ حکومت کی جانب سے یقین دلاتے ہیں کہ ہر شہری کی جان، مال، عزت و آبرو اور ان کے حقوق کا تحفظ حکومت کی ذمہ داری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button