جنرل نیوز

کریم نگر کی اہم مساجد میں عید کی نماز کے اوقات

کریم نگر۔ عیدالفطر کےموقع عیدگاہ صالح نگر کریم نگر میں نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 9:30 بجے ہوگی مفتی غیاث محی الدین فضائیل عید بیان کریںنگے صدر قاضی حافظ احمدمنقبت شاہ خان خطابت کریں گے ا ور نماز عید پڑھائیں گے۔

 

عیدگاہ چنتہ کنٹہ کریم نگر میں نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 9 بجے ہوگی مفتی اعتماد الحق قاسمی صاحب امام و خطیب مدینہ مسجد خطابت کریں گے اور نماز عید پڑھائیں گے ۔

 

قدیم شاہی عید گاہ کریم نگر میں نماز عیدالفطر صبح 9 بجے ہوگی حافظ و قاری سید شاہ محمد قادری صاحب امام و خطیب مسجد کوٹلہ شیخان و ناظم مدرسہ غوثیہ انوار الحسنات عید کی نماز پڑھائیں گے۔

 

عیدگاہ احمد کٹہ مانیر ڈیم کریم نگر میں نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 6:45 بجے ہوگی محمد یوسف محمدی خطبہ عید دیں گے اور حافظ محمد یونس مدنی نماز عید پڑھائیں گے۔

 

مسجد اسلمی کریم نگر میں نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 9:45 بجے ہوگی حافظ شفیع الدین اعجاز صاحب نماز عیدالفطر پڑھائیں گے مسجد سلیمہ خاتون اشوک نگر کریم نگر میں نماز عیدالفطر صبح ٹھیک 8:30 بجے ہوگی۔

 

الحاج محمد مسعود علی صاحب متولی اورسرور شاہ بیابانی صاحب نائب متولی. مسجد محبوبیہ کی اطلاع کے بموجب مسجد محبوبیہ حسینی پورہ کریم نگر میں نماز عیدالفطر ٹھیک 9:45 بجے صبح انشاء اللہ ادا کی جائیگی۔

 

امامت و خطابت کے فرائض مولانا محمد معراج اختر صاحب ادا کرینگے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button