انٹر نیشنل

ایران کے میزائلوں سے اسرائیل کے دو شہر دہل اٹھے — دیمونا اور اراد کے قریب دھماکے، 6 ہلاک اور 100سینکڑوں زخمی، جوابی جنگ کا خدشہ بڑھ گیا

 

اسرائیل پر ایران نے بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا ہے۔ یہ حملے خاص طور پر اراد شہر اور دیمونا شہر میں واقع اسرائیل کے اہم جوہری تحقیقی مرکز کو نشانہ بنا کر کیے گئے۔ تاہم ذرائع کے مطابق اس تحقیقی مرکز کو کوئی نقصان نہیں پہنچا، لیکن اس کے قریب واقع عمارتیں متاثر ہوئیں۔

 

رہائشی علاقوں پر میزائل گرنے کے باعث 100 سے زائد افراد زخمی ہو گئے جن میں 6ہلاک ہوگئے۔ بتایا جا رہا ہے کہ ہفتہ کے روز ایران کے اہم جوہری افزودگی مرکز نطنز پر حملوں کے بعد تہران نے جوابی کارروائی کے طور پر یہ حملے کیے۔

 

اطلاعات کے مطابق ایران کی جانب سے داغے گئے دو بیلسٹک میزائلوں کو روکنے میں اسرائیلی دفاعی نظام ناکام رہا، جس کے نتیجے میں اراد اور دیمونا شہروں کے رہائشی علاقوں پر میزائل گرے۔ ان حملوں سے شدید آگ بھڑک اٹھی اور کئی عمارتیں تباہ ہو گئیں۔

 

اراد میں تقریباً 88 افراد زخمی ہوئے، جن میں 10 کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے۔ متاثرہ علاقوں سے تقریباً 150 خاندانوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ اسرائیلی میڈیا کے مطابق کچھ ہلاکتوں کا بھی خدشہ ہے، تاہم حکام نے اس کی تصدیق نہیں کی۔ یہ بھی امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ کچھ افراد ملبے تلے دبے ہو سکتے ہیں۔

 

دیمونا شہر میں ایک عمارت پر میزائل گرنے سے بڑا گڑھا بن گیا، جس میں 40 سے زائد افراد زخمی ہوئے، جن میں ایک 10 سالہ بچہ بھی شامل ہے۔

 

اسرائیلی فوج (آئی ڈی ایف) کے ترجمان کے مطابق اراد پر آنے والے میزائل کو روکنے میں ناکامی کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے ان حملوں کی شدید مذمت کرتے ہوئے حکام کو زخمیوں کو فوری طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت دی ہے اور کہا ہے کہ ان حملوں کا مناسب جواب دیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button