انٹرٹینمنٹ

عید پر سلیم خان کی واپسی — سلمان خان نے بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو دیا سلام

سینئر اسکرین رائٹر سلیم خان نے عید 2026 کے موقع پر مداحوں کو مبارکباد دینے کے لیے پہلی بار عوامی طور پر نظر آئے۔ ان کے ساتھ ان کے بیٹے سلمان خان، ارباز خان اور سہیل خان سمیت دیگر اہلِ خانہ بھی موجود تھے۔ انہوں نے ممبئی میں اپنے گھر کے باہر جمع مداحوں کو ہاتھ ہلا کر عید کی مبارکباد دی۔

 

سالانہ روایت کو برقرار رکھتے ہوئے سلمان خان بھی اس بار بالکونی میں آ کر مداحوں سے ملے، ہاتھ ہلایا اور فلائنگ کس دیے۔ تاہم ماضی میں ان کی رہائش گاہ کے باہر فائرنگ کے واقعہ کے بعد اس بار انہوں نے بلٹ پروف شیشے کے پیچھے سے مداحوں کو خوش آمدید کہا۔

 

سلمان خان نے اس موقع کی ویڈیو انسٹاگرام پر شیئر کرتے ہوئے لکھا که "عید مبارک، آپ سب کی دعاؤں کا بہت شکریہ، والد گھر واپس آ گئے ہیں، شکریہ۔”

 

یہ موقع اس لیے بھی خاص تھا کیونکہ سلیم خان تقریباً ایک ماہ ہاسپٹل میں زیرِ علاج رہنے کے بعد پہلی بار عوام کے سامنے آئے۔ ڈاکٹروں کے مطابق انہیں دماغی شریان میں خون بہنے (برین ہیمریج) کا مسئلہ پیش آیا تھا، جس کا کامیاب علاج کیا گیا اور احتیاط کے طور پر انہیں وینٹی لیٹر پر بھی رکھا گیا تھا۔ گزشتہ ہفتے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کر دیا گیا۔

 

اس موقع پر خاندان کے دیگر افراد بھی موجود تھے، جن میں ان کی اہلیہ سشیلا چارک، بیٹیاں الویرا اور ارپیتا، جبکہ ارپیتا کے بچے بھی شامل تھے۔ سلمان خان کو بچوں کے ساتھ خوشگوار انداز میں وقت گزارتے دیکھا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button