کریم نگر میں 24 مارچ کو حج تربیتی و ٹیکہ اندازی پروگرام

کریم نگر(پریس نوٹ) محمد ریاض علی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر و کوآرڈینیٹر تلنگانہ حج کمیٹی کی اطلاع کے بموجب عازمین حج ضلع کریم نگر وسرسلہ کیلئے 24مارچ بروز منگل حج تربیتی و ٹیکہ اندازی پروگرام کا 10.00بجے دن تا 4.00 بجے شالیمار فنکشن پیالس کشمیر گڈہ کریم نگر میں انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے۔
جس میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے حضرت مولانا سید شاہ غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ چیرمین ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ شرکت فرمائیں گے۔ مولانا سید مظہر الدین قاسمی ماسٹر ٹرینر برائے حج امور مناسک حج پر خطاب کریں گے۔
انکے علاؤہ مقامی علمائے اکرام میں مولانا خواجہ کلیم الدین اسدی، مولانا خواجہ علیم الدین اسدی، مولانا محمد عبد الحئی شعیب لطیفی شامل ہیں۔ اعزازی مہمانان میں سید عاطف اتیناء کارپوریٹر، محسن محی الدین کارپوریٹر، ایم اے ماجد کارپوریٹر شرکت کریں گے۔
مسعود علی اکبر جنرل سیکریٹری حج سوسائٹی،نائب صدور حج سوسائٹی عظیم اللہ خان، محمد شفیع الدین، محمد عبد الرشید، محمد فیاض علی رضوی آرگنائزنگ سیکریٹری حج سوسائٹی، محمد اکرم علی سیکریٹری شعبہ نشرواشاعت، سید اشتیاق احمد سیکریٹری، محمد عبدالمقتدر مکرم خازن حج سوسائٹی و دیگر عہدیداروں نے تمام عازمین حج سے خواہش کی ہے کہ وہاپابندی وقت شرکت فرماکر پروگرام سے استفادہ کریں اور ویکسینیشن کے کر ہیلتھ کارڈ حاصل کرلیں۔



