جنرل نیوز

عید الفطر کے موقع پر ٹی این جی اوز یونین کے سنٹرل جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایس ایم حسینی مجیب صاحب کی گلپوشی

حیدرآباد۔‌عید الفطر کے موقع پر ٹی این جی اوز یونین کے سنٹرل جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایس ایم حسینی مجیب صاحب کی گلپوشی کرتے ہوئے انہیں عید کی مبارکباد پیش کی گئی۔

 

یہ پروگرام ٹی این جی اوز یونین حیدرآباد کے اسوسی ایٹ پریسیڈنٹ اور اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ تلنگانہ سنٹرل فورم کے پریسیڈنٹ کے آر راج کمار، حیدرآباد کے نائب صدر شنکر، پبلک سکریٹری ویدک شاستر، ای سی ایس شریدھر اور  مقیت قریشی کی قیادت میں منعقد کیا گیا۔

 

اس تقریب میں ٹی این جی اوز یونین آئی ٹی آئی یونٹ کے صدر ستیہ نارائنا، کینسر ہسپتال یونٹ کے صدر شیوا کمار، سکریٹری شیکھر، خازن مہیش یادو، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کانسٹیبل یونٹ کے صدر نعیم، او ایم سی یونٹ کے صدر جناب انیل، ایکسائز ڈپارٹمنٹ کے نائب صدر کرشنا، اسکول ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ سینٹرل فورم کے جوائنٹ سیکریٹری سدرشن

 

آرگنائزنگ سکریٹری شیوا اور شیکھر، کلچرل سکریٹری سرینواس، حیدرآباد ای سی ممبر پریہ دیو ٹھاکر، ای ایس آئی ڈپارٹمنٹ کے جوائنٹ سیکریٹری جناب اکھیلان،  عثمان بھائی، رام کرشنا، اور محمد بھائی نے شرکت کی۔اسی طرح فضی اللہ، زبیر، مرلی دھر، مدھوکر، جناب آدی نارائنا، انیل کمار، کرشنا، راجو، دامودر، کائراج، رمیش، جناب روی،  بالاجی گوسوامی، سریش، جناب سمیر، انور اور فاروق بھی شریک ہوئے۔

 

اس موقع پر ڈاکٹر ایس ایم حسینی مجیب نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رمضان مسلمانوں کے لیے نہایت مقدس مہینہ ہے،جو روزہ، ضبط نفس، صبر اور خدمت کے جذبے کو فروغ دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس مہینے میں دل کو پاک رکھتے ہوئے ضرورت مندوں کی مدد کرنی چاہیے تاکہ معاشرے میں ہم آہنگی اور اتحاد کو فروغ دیا جا سکے۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ رمضان کا تہوار تمام مذاہب کے لوگوں کو باہمی احترام اور محبت کے ساتھ مل جل کر رہنے کا پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے دعا کی کہ عید کا تہوار ہم سب کے لیے خوشی، امن اور بھائی چارہ لے کر آئے، اور سب کو دل کی گہرائیوں سے عید مبارک پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button