جنرل نیوز

عادل آباد میں امن فاؤنڈیشن کی جانب سے سرکاری عہدیداروں کی تہنیت

عادل آباد۔23/مارچ (اردو لیکس)

امن فاؤنڈیشن، عادل آباد کی جانب سے صدر عرفات خان نے اپنی ٹیم کے ہمراہ کلکٹر کانفرنس ہال میں ایک تہنیتی تقریب کا انعقاد کیا، جس میں ماہِ رمضان کے دوران نمایاں خدمات انجام دینے والے مختلف سرکاری محکموں کے عہدیداروں کو شال اور گلدستہ پیش کرتے ہوئے اعزاز سے نوازا گیا۔

 

اس تقریب کا مقصد رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں امن و امان، ہم آہنگی اور بہتر انتظامات کو یقینی بنانے والے افسران کی خدمات کا اعتراف کرنا تھا۔ اس موقع پر معزز مہمانوں کو شال اور گل دستے پیش کر کے ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔

 

تقریب میں ضلع کلکٹر راجَرشی شاہ (IAS)، سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھل مہاجن (IPS)، ایڈیشنل کلکٹر راجیشور، آر ڈی او سراونتی، ڈسٹرکٹ مائنارٹی ویلفیئر آفیسر شیخ کلیم، میونسپل کمشنر جی راجو، میپما پراجیکٹ ڈائریکٹر سی وی این راجو، ڈی آر ڈی اے پراجیکٹ ڈائریکٹر رویندر راتھوڑ، اربن تحصیلدار سپتاگری سرینواس، رمس اسپتال کے ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ ڈاکٹر راہول پشکر اور دیگر عہدیداران کو تہنیت پیش کی گئی۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امن فاؤنڈیشن کے صدر عرفات خان نے کہا کہ تمام محکموں کے باہمی تعاون کی بدولت عادل آباد میں رمضان المبارک پُرامن اور باوقار طریقے سے گزرا، جس پر وہ تمام عہدیداروں کے شکر گزار ہیں۔

 

اس پروگرام میں امن فاؤنڈیشن کے صدر عرفات خان، نائب صدر پرمیشور، سیکریٹری شیخ کلیم، رکن امان خان کے علاوہ دیگر اراکین اور نے شرکت کی۔

 

آخر میں منتظمین نے کہا کہ تمام محکموں کی مشترکہ کاوشوں کے سبب رمضان کے انتظامات کامیابی سے مکمل ہوئے، جس پر وہ دلی طور پر ممنون ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button