جنرل نیوز

ڈاکٹر ابراہیم شہزاد کو اے آئی جی حیدرآباد میں سوپر اسپیشالٹی نشست حاصل کریٹیکل کیئر میڈیسن میں داخلہ

عادل آباد، 23/ مارچ(اردو لیکس) عبدالقدیر صاحب کے فرزند ڈاکٹر ابراہیم شہزاد نے تعلیمی میدان میں نمایاں کامیابی حاصل کرتے ہوئے Asian Institute of Gastroenterology (اے آئی جی)، حیدرآباد میں کریٹیکل کیئر میڈیسن کے سوپر اسپیشالٹی کورس میں نشست حاصل کرلی ہے۔

ڈاکٹر ابراہیم شہزاد نے اپنی ابتدائی طبی تعلیم ایم بی بی ایس رِمس عادل آباد سے مکمل کی، جبکہ ایم ڈی کی ڈگری عثمانیہ میڈیکل کالج سے حاصل کی۔

اہلِ خانہ اور قریبی احباب نے اس نمایاں کامیابی پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے ڈاکٹر ابراہیم شہزاد کے روشن مستقبل کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا ہے۔ ماہرین کے مطابق یہ کامیابی عادل آباد کے طبی حلقوں کے لئے باعثِ فخر سمجھی جارہی ہے۔

واضح رہے کہ ڈاکٹر ابراہیم شہزاد، عادل آباد کے معروف معالج ڈاکٹر اعظم علی کے داماد ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button