تلنگانہ

گھریلو گیس کا تجارتی استعمال ممنوع، خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے: عادل آباد ایس پی اکھل مہاجن

گھریلو گیس کا تجگھریلو گیس کا تجارتی  استعمال ممنوع، خلاف ورزی پر مقدمات درج ہوں گے: ایس پی اکھل مہاجن

عادل آباد ضلع میں کل سے 8 ٹیموں کی اچانک جانچ، ہوٹل و کاروباری اداروں کو کمرشل گیس استعمال کرنے کی ہدایت

 

عادل آباد۔23/مارچ(اردو لیکس) ضلع عادل آباد میں گھریلو استعمال کے لئے فراہم کی جانے والی ایل پی جی گیس کو تجارتی مقاصد کے لئے استعمال کرنے کے خلاف سخت کارروائی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ ضلع ایس اپی اکھل مہاجن آئی پی ایس نے خبردار کیا ہے کہ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ عادل آباد پولیس کی جانب سے جاری کردہ صحافتی اعلامیہ میں بتایا گیا کہ ضلع بھر میں گزشتہ دو دنوں سے پولیس کی جانب سے ہوٹلوں، ریستورانوں، ٹفن سنٹروں اور دیگر کاروباری اداروں میں بیداری مہم چلائی گئی ہے۔ اس دوران تاجروں کو واضح ہدایت دی گئی ہے کہ وہ صرف کمرشل گیس سلنڈرس ہی استعمال کریں۔

 

ایس پی اکھل مہاجن نے کہا کہ گھریلو گیس سلنڈرس حکومت کی سبسڈی کے تحت عوام کے لئے فراہم کئے جاتے ہیں، جن کا تجارتی استعمال قانوناً جرم ہے۔ اس کے علاوہ اس طرح کے غیر قانونی استعمال سے گیس لیکیج اور آتشزدگی جیسے سنگین حادثات کا خطرہ بھی بڑھ جاتا ہے، جو عوام کی جان و مال کے لئے خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

 

ایس پی اکھل مہاجن نے مزید بتایا کہ کل سے ضلع بھر میں 8 خصوصی ٹیمیں تشکیل دے کر اچانک معائنہ کیا جائے گا۔ ان ٹیموں کی جانب سے مختلف کاروباری مراکز پر چھاپے مارے جائیں گے اور جہاں بھی گھریلو گیس کا غیر قانونی استعمال پایا گیا، وہاں فوری مقدمات درج کئے جائیں گے۔

 

انہوں نے عوام سے بھی اپیل کی کہ اگر کہیں اس طرح کا غیر قانونی استعمال نظر آئے تو فوراً ڈائل 100 پر اطلاع دیں تاکہ بروقت کارروائی کی جا سکے۔ انہوں نے کہا کہ معاشرتی تحفظ کے لئے ہر شہری کو اپنی ذمہ داری ادا کرنی چاہیے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button