اعلانِ داخلہ۔مدرسہ جامعہ عربیہ وگاری باؤلی مسجد ٹرسٹ توپران

توپران۔مدرسہ جامعہ عربیہ وگاری باؤلی مسجد ٹرسٹ توپران کی جانب سے نئے تعلیمی سال کے لیے داخلوں کا اعلان کیا جاتا ہے۔ وہ والدین و سرپرست جو اپنے بچوں کو مضبوط دینی بنیادوں کے ساتھ عصری تقاضوں سے ہم آہنگ دیکھنا چاہتے ہیں، ان کے لیے یہ ایک سنہری موقع ہے۔
جامعہ میں عالمیت (اعدادیہ)، حفظِ قرآن، ناظرہ، دینیات، اردو، انگریزی اور تلگو جیسے اہم شعبہ جات میں معیاری تعلیم دی جاتی ہے۔ یہاں طلبہ کی ہمہ جہت تربیت پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے، تاکہ وہ دینی علوم کے ساتھ ساتھ زبان و ادب اور عملی زندگی میں بھی مہارت حاصل کریں۔
ادارے کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ تمام تعلیمی و تربیتی نظام ماہر و باصلاحیت علماء کرام کی نگرانی میں چل رہا ہے، جس سے طلبہ کی صحیح رہنمائی اور بہترین اخلاقی تربیت یقینی بنتی ہے۔ مزید برآں ہر ماہ اکابر علماء و مشائخ کی آمد اور مجالس بھی منعقد ہوتی ہیں، جن میں قیمتی نصائح اور اصلاحی بیانات کے ذریعہ طلبہ کو بھرپور استفادہ کا موقع فراہم کیا جاتا ہے۔
جامعہ میں صاف ستھرا اور پرسکون ماحول، بہترین نظم و ضبط اور قابل و تجربہ کار اساتذہ کی نگرانی میں تعلیم کا اعلیٰ معیار قائم رکھا گیا ہے۔ طلبہ کے لیے تینوں وقت عمدہ و لذیذ گرم کھانے کا باقاعدہ انتظام، صاف و شفاف پانی کی فراہمی، اور کپڑوں کی دھلائی کا منظم نظام بھی موجود ہے، تاکہ طلبہ مکمل یکسوئی کے ساتھ اپنی تعلیم جاری رکھ سکیں۔
لہٰذا تمام سرپرستوں سے گزارش ہے کہ اپنے بچوں کے روشن مستقبل کے لیے اس بہترین ادارے کا انتخاب کریں اور بروقت داخلہ کروا کر انہیں دینی و دنیاوی کامیابی کی راہ پر گامزن کریں۔
مقام: توپران، ضلع میدک، تلنگانہ
الملتمس
*مفتی محمد عبدالحمید شاکر*
رابطہ نمبر 7386519795



