31ویں سالانہ سہ روزہ عرس سبیلؒ کا 23/ مارچ تا 25 مارچ دبیل پور میں کامیاب انعقاد*-

*31ویں سالانہ سہ روزہ عرس سبیلؒ کا 23/ مارچ تا 25 مارچ دبیل پور میں کامیاب انعقاد*-
*ممتاز علماء کرام ،مشائخ عظام کی شرکت*-
محبوب نگر-25 /مارچ ( پریس ریلیز ) حضرت مولانا محمد فضیل سبیلی چشتی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ جانشین سجادہ نشین بارگاہ حضرت سبیلؒ عدن باغ ڈبیل پور ،میڑچل ضلع نے بتایا کہ خواجہ نکتہ نوازؒ حضرت شاہ محمد سبیل اللہ چشتی القادری المحمودی رحمہ اللہ کے 31 ویں سالانہ سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا 3 /شوال المکرم تا 5 / شوال المکرم مطابق 23/ مارچ تا 25/مارچ بروز پیر تا چہارشنبہ نہایت ہی عقیدت واحترام اور تزک واحتشام کے ساتھ منائی گئی جس میں دکن کے ممتاز علمائے کرام مشائخ عظام بالخصوص تقدس مآب حضرت مولانا سید شاہ رحمت محمد محمد الحسینی قبلہ المعروف بہ رحمت بابا بندہ نوازی چشتی قادری نقشبندی سہروردی جامع السلاسل، برادر سجادہ نشین بارگاہ جلالیؓہ گوگی شریف کرناٹک حضرت مولانا مفتی سیدشاہ چندا حسینی زبیر بابا مولوی کامل الفقہ جامعہ نظامیہ حیدرآباد، بھارت سیوارتن ایوارڈ یافتہ اسدالعلماء تنویر صحافت مولانا محمد محسن پاشاہ انصاری قادری نقشبندی مجددی مولوی کامل الحدیث جامعہ نظامیہ و جنرل سیکریٹری کُل ہند سنی علماء مشائخ بورڈ محبوب نگر، مولانا شفیق طاہری رضوی قادری مولوی کامل جامعہ نظامیہ جھرہ ،حضرت مولانا حافظ محمد زبیر نقشبندی مولوی کامل جامعہ نظامیہ، حضرت مولانا حافظ محمد محمود خان چشتی مولوی کامل جامعہ نظامیہ و امام وخطیب جامع مسجد غیث سالم بادعام فاروق نگر / شادنگر ضلع وقارآباد، حضرت مولانا حافظ محمد برھان محبوب سہروردی وارث پاشاہ شرفی قادری سجادہ نشین حضرت اتمؔ شرفیؒ محبوب نگر کے علاوہ سینکڑوں افراد بلالحاظ مذہب و ملت مرد وخواتین موجود تھے-سجادہ نشین خواجہ نکتہ نواز پیرطریقت تقدس مآب حضرت مولانا شاہ محمد کمال احمد چشتی القادری المحمودی السبیلی نے خدمت غسل شریف ، صندل مالی ، چادر گل ، فاتحہ خوانی و دیگر تمام مراسم عرس شریف انجام دیئے- 3/ شوال المکرم بروز پیر غسل شریف بعد نماز عشاء،صندل مبارک 4 /شوال المکرم بروز منگل برآمدگئی جلوس صندل مالی قیام گاہ حضرت سجادہ صاحب بعد نماز مغرب خدمت صندل مالی و گل افشانی صلوٰۃ و سلام اور صاحب سجادہ کی رقت آمیز دعا ہوئی- بعد نماز مغرب تناول تبرک -بعد نماز عشاء محفل سماع کا آغاز جمیع علماء کرام مشائخ عظام ، کونسلرس مجلس بلدیہ و چیرمین اور محکمہء پولیس کے جمعیت کے عہدیداروں کو بھی تہنیت پیش کی گئی- 5 / شوال المکرم بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب جشنِ چراغاں ،ختم القرآن و فاتحہ خوانی سے سہ روزہ عرس شریف تقاریب کا اختتام عمل میں آیا-



