ایجوکیشن
رفاقت علی کو تعلیم و تربیت میں پی ایچ ڈی

حیدرآباد، 25 مارچ (پریس نوٹ) کنٹرولر شعبہ امتحانات مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ کے بموجب شعبۂ تعلیم و تربیت کے
اسکالر رفاقت علی ولد طہور علی کو پی ایچ ڈی (تعلیم) کا اہل قرار دیا گیا ہے۔ ان کے مقالے کا عنوان ”پرائمری اسکول کے اساتذہ کی استادانہ تاثیریت“تھا۔ انہوں نے اپنی پی ایچ ڈی پروفیسر
محمد مشاہد، شعبۂ تعلیم و تربیت کی نگرانی مکمل کی۔ان کا وائیوا 17 فروری 2026 کو منعقد ہوا۔



