نیشنل

گجرات اسمبلی نے یونیفارم سیول کوڈ بل 2026 منظور کر لیا

گجرات اسمبلی نے  یونیفارم سول کوڈ بل 2026 منظور کر لیا، جس کے تحت شادی، طلاق، وراثت اور لیو اِن ریلیشن شپ جیسے معاملات کے لیے مذہب سے بالاتر ایک مشترکہ قانونی فریم ورک متعارف کرایا گیا ہے۔

 

اس بل کو باضابطہ طور پر ’گجرات یونیفارم سول کوڈ 2026‘ کا نام دیا گیا ہے اور یہ ریاست بھر میں نافذ ہوگا۔ یہ قانون گجرات کے ان شہریوں پر بھی لاگو ہوگا جو ریاست کی حدود سے باہر رہتے ہیں۔

 

تاہم، یہ قانون شیڈولڈ ٹرائبز (قبائل) اور دیگر بعض طبقات پر لاگو نہیں ہوگا جن کے روایتی حقوق آئین کے تحت محفوظ ہیں۔

 

یہ بل اسمبلی میں اکثریتی ووٹ سے منظور کیا گیا، جبکہ کانگریس اور عام آدمی پارٹی نے اس کی مخالفت کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اسے مزید غور و خوض کے لیے اسمبلی کی خصوصی کمیٹی کے حوالے کیا جائے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button