جنرل نیوز

ٹی سی سی ریاستی صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج کی عوامی خدمات مثالی و مشعل راہ 

تہنیتی تقریب سے ڈپٹی چیئرمین تلنگانہ قانون ساز کونسل کا خطاب_ پروفیسرز ڈاکٹرز اور سرکردہ اصحاب کی شرکت

حیدرآباد 24 مارچ (اردو لیکس) ڈاکٹر بنڈا پرکاش ڈپٹی چئیرمین تلنگانہ قانون ساز کونسل اور سابق رکن راجیہ سبھا نے تلنگانہ انٹلکچولس فورم وتلنگانہ سٹیزنس کونسل کے صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج کی عوامی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کی خدمات مثالی اور تمام عوام کے لیے مشعل راہ ہیں انہوں نے کہا کہ

 

مدیراج برادری جب تعلیمی، معاشی اور سیاسی میدانوں میں ترقی کرے گی تو وہ ہر شعبے میں آگے بڑھے گی اور بااختیار بنے گی۔ وہ مدیراج اچیومنٹ ایوارڈز کی تہنیتی تقریب میں بطور مہمانِ خصوصی خطاب کر رہے تھے۔اس موقع پر تلنگانہ انٹیلیکچولس فورم اور تلنگانہ سٹیزنز کونسل کے صدر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج، جو گزشتہ 40 برسوں سے سماجی فلاح و بہبود اور ترقی کے لیے نمایاں خدمات انجام دے رہے ہیں اور حال ہی میں امریکہ کی یونیورسٹی آف نارتھ ٹیکساس سے ایوارڈ حاصل کر چکے ہیں، کو شال، یادگاری تحفہ اور گل پوشی کرتے ہوئے شاندار انداز میں تہنیت پیش کی گئی۔

 

گزشتہ چار دہائیوں سے وہ ماحولیاتی تحفظ، قیامِ امن، قومی یکجہتی اور خواتین، نوجوانوں اور طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے مسلسل جدوجہد کر رہے ہیں۔ انہوں نے گردے اور دل کی بیماریوں، ایڈز، تپ دق، کینسر، منشیات مخالف مہمات، سائنس و ٹکنالوجی اور آلودگی کی روک تھام جیسے موضوعات پر سیمینارز، ریلیاں اور آگاہی پروگرام منعقد کیے۔ انہیں ریاستی گورنرز، وزرائے اعلیٰ، ہائی کورٹ کے ججوں اور ریاستی و مرکزی وزراء کی جانب سے متعدد ایوارڈز اور اعزازات سے نوازا گیا ہے۔اس تقریب میں سابق وزیر جناب پی چندرشیکھر، تلنگانہ اسٹیٹ مدیراج کوآپریٹو سوسائٹی کے چیئرمین بررا گیانیشور

 

تلنگانہ ویدک میتھس فورم کے ریاستی صدر اور گنیز ورلڈ ریکارڈ ہولڈر ڈاکٹر بی۔سائی کرن، کولی سماج دہلی سنگھم کے قومی صدر روتم بھوپتی، پروفیسر رامولو، ٹرسٹ لائن کوڈی ویلا ہنمنت راؤ، ستاوہانایونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امیش، مختلف یونیورسٹیوں کے پروفیسرز، ڈاکٹرز نے شرکت کی اور انہیں اس بار قار ایوارڈ پر دلی مبارکباد پیش کی ڈاکٹر رضوانہ بیگم اسسٹنٹ پروفیسر اردو اندارا پریہ درشنی گورنمنٹ ڈگری کالج نامپلی حیدراباد نے بھی

 

اس باوقار ایوارڈ کے حاصل کرنے پر ڈاکٹر راج نارائن مدیراج کو دلی مبارکباد پیش کی ہے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے تقریب میں ریٹائرڈ آئی آے ایس افسران نے بھی شرکت کی اور ڈاکٹر راج نارائن مدیراج کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button