ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام تربیتی و ٹیکہ اندازی پروگرام

کریم نگر ۔ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کے زیر اہتمام امسال ریاستی حج کمیٹی تلنگانہ کے توسط سے مکہ مکرمہ جانے والے عازمین حج کیلئے آج شالیمار فنکشن پیالس کریم نگر میں حج تربیتی و ٹیکہ اندازی پروگرام کا جناب ریاض علی رضوی کوآرڈینیٹر و صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر کی صدارت میں انعقاد عمل میں آیا
جس میں مولانا مظہر قاسمی ماسٹر ٹرینر حج کمیٹی انڈیا نے مناسک حج پر تفصیلی روشنی ڈالتےہوئے عازمین حج پر زور دیا کہ وہ مناسک حج پر خصوصی توجہ دیں اور حج کے دوران صبر و تحمل کا مظاہرہ کریں ۔مولانا نے عازمین حج سے خواہش کی کہ وہ کثرت سے پیدل چلنے کی عادت ڈالیں جس سے مناسک حج کو ادا کرنے میں آسانی پیدا ہوگی اور صحت برقرار رہے گی۔
انہوں نے عمرہ،حج کے فرائض واجبات و مکہ منی عرفات مزدلفہ رمی جمرات میں درپیش انی والی مشکلات اور اس کا تدارک سے متعلق بیان کیا۔ محمد ریاض علی رضوی صدر ضلع حج سوسائٹی کریم نگر نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ضلع حج سوسائٹی متحدہ ضلع کریم نگر میں تقریبا 30 سال سے عازمین حج کی خدمت کو اپنا نصب العین بنا لیا ہےاور عازمین حج کو حج درخواست فارمس داخل کرنے سے لیکر حج کو جانے تک کے تمام اپڈیٹس فراہم کرتے ریاستی حج کمیٹی کے تعاون سے تربیتی کلاسسس و میڈیکل کیمپس کا انعقاد کرتے ہوئے عازمین حج کی رہنمائی انجام دے رہی ہے۔
ریاض علی رضوی نے تمام عازمین سے خواہش کی کہ وہ جیسے ہی کعبتہ اللہ شریف پر پہلی نظر پڑےامتہ مسلمہ کی سربلندی و ملک میں امن وامان کی برقرای، ترقی و خوشحالی کے ساتھ ساتھ حج سوسائٹی کریم نگر کے زمہ داروں کے حق میں دعاء کریں۔ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر کے وینکٹ رمنا کی رہنمائی و ڈاکٹر ساجدہ ضلع ٹیکہ اندازی آفیسر کریم نگر کی راست نگرانی میں تقریبا ضلع کریم نگر کے 140 عازمین و راجنا سرسلہ کے 10 عازمین حج نے ٹیکہ اندازی سے استفادہ کرتے ہوئے انٹرنیشنل ہیلتھ کارڈ حاصل کئے۔
اس موقع پر مولانا خواجہ کلیم الدین اسدی، مولاناخواجہ علیم الدین ، مولانا محمد عبد الحئی شعیب لطیفی، مسعود علی اکبر ،شہ نشین پر موجود تھے۔ سید عرفان الحق کوارڈینیٹر، محمد فیاض علی رضوی، محمد اکرم علی، محمد عبدالمقتدر مکرم، واجد خان ، شاداب، سید اشتیاق احمد، سیدمیر یونس، ، حسینی پورہ نوجوانوں کی کثیر تعداد نے عازمین حج کا استقبال کیا۔



