نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے عازمین کے لئے ٹیکہ اندازی کیمپ

نارائن پیٹ : 26 مارچ (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع حج سوسائٹی کی جانب سے آج بروز جمعرات ضلع کے معزز خوش نصیب عازمین حج بیت اللہ 2026 کے لئے میڈیکل اسکرینگ ٹسٹ کیا گیا اور آج واکزینیشن (ٹیکہ) کیمپ کا اربن ہیلتھ سنٹر (پرانا سرکاری دواخانہ) میں انعقاد عمل میں آیا
جس میں مہمان خصوصی حضرت سید شاہ محمد غیاث الدین قادری صاحب سجادہ نشین بارگاہ تقی باباؒ، حضرت سید شاہ احمد حسینی اشرفی جانشین سجادہ بارگاہ قتالیہ کولم پلی ، ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر نارائن پیٹ ڈاکٹر چندرا موہن ، نائب صدر نشین بلدیہ نارائن پیٹ منجولہ جی آر ریڈی نے شرکت کی ،
اس موقع پر صدر حج سوسائٹی نارائن پیٹ جناب الحاج امیرالدین ایڈوکیٹ ، معتمد عمومی جناب الحاج عثمان عبیداللہ مجاہد صدیقی، الحاج محمد تقی چاند رکن بلدیہ و صدر مجلس، مولانا فاروق نظامی کامل جامعہ نظامیہ، محمد تقی خرادی کے علاوہ حج سوسائٹی کے معزز اراکین نے شرکت کی۔




