جنرل نیوز

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے پولیو و ٹیکہ اندازی ویکسنیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام عازمین حج کیلئے پولیو و ٹیکہ اندازی ویکسنیشن کیمپ کا کامیاب انعقاد

حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر حج سوسائٹی نظام آباد و محکمہ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کی بہترین خدمات

نظام آباد:26/مار چ (اردو لیکس)حکومتی مشیرمحمد علی شبیر کی ہدایت پر حج سوسائٹی نظام آباد رجسٹرڈ کی جانب سے محکمہ ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے تعاون سے آج متحدہ ضلع نظام آبادکے(344)مرد وخواتین عازمین حج کے لئے بمقام بسیرا فنکشن ہال بودھن روڈ نظام آباد میں پولیوخوراک و ٹیکہ اندازی ویکسینیشن کیمپ کا کامیابی کے ساتھ انعقاد عمل میں آیا۔

 

اس کیمپ کا افتتاح ڈسٹرکٹ میڈیکل اینڈ ہیلتھ آفیسر ڈاکٹر راج شری نے عازمین حج کو پولیو کی خوراک اور ٹیکہ اندازی کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر حج سوسائٹی نظام آباد صدر مولانا شیخ اسماعیل عارفی، جنرل سکریٹری محمد نصیر الدین، آرگنائزنک سکریٹری محمد افضل الدین، خازن وسیم احمد خان و عہدیداران وممبران سید سمیع اللہ، سینئر جرنلسٹ احمد علی خان، محمد فیصل احمد، حافظ مظہر، شیخ اسماعیل، محمد صدیق، عمران علی، ریحان احمد، محمد مبشر، عبود، خلیل الرحمن، عزیز اللہ خان، محمد عبدالحمید، محمد عبدالعلیم، عبداللہ، محکمہ میڈیکل اینڈ ہیلتھ کے عہدیدار ڈسٹرکٹ ہیومنائزیشن آفیسر ڈاکٹر اشوک، ڈاکٹر رحیم گورنمنٹ فزیشین، ڈاکٹر اجمل نعمل، ڈاکٹر شائستہ فردوس، عظمت النساء نے اس کیمپ کے انعقاد میں اہم رول ادا کیا

 

۔ اس کیمپ کا نظام آباد مجلسی قائدین صدر ٹاؤن مجلس محمد شکیل احمد فاضل، ڈپٹی میئر سلمیٰ تحسین، صدر ضلع مجلس محمد فیاض الدین، کارپوریٹرس محمد سلیم، عبدالعلی، محمد سراج،انچارج کارپوریٹرس ریاض احمد، امرفاروق، کے اے حفیظ، محمد امتیاز، ایم اے قدیر، مجلسی قائدین شہباز احمد کے علاوہ سابقہ ڈپٹی میئر قائد کانگریس محمد عبدالفہیم، صدر ٹاؤن میناریٹی سیل بی آ رایس عمران شہزادنے کیمپ پہنچ کر عازمین حج کو پولیو کی خوراک پلاتے ہوئے اس کیمپ کی کامیابی میں تعاون کیا۔

 

اس موقع پر آرگنائزنگ سکریٹری حج سوسائٹی نظام آباد محمد افضل الدین نے میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے حج سوسائٹی نظام آباد کے زیر اہتمام ویکسنیشن کیمپ کے انعقادومنظوری کے سلسلہ میں حکومتی مشیر محمد علی شبیر کی ہدایت پر اظہار تشکر کیا۔ اور کہاکہ حج سوسائٹی نظام آباد گذشتہ 30برسوں سے نظام آباد ضلع کے عازمین حج کیلئے بے لوث خدمت انجام دیتے ہوئے عازمین حج کی درخواست فارم کی خانہ پری و ادخال سے لیکر عازمین حج کے لئے تربیتی کیمپ کا انعقاد، پولیو اور ٹیکہ اندازی پروگرام کے انعقا د کے علاوہ عازمین حج کو نظام آباد تا حیدرآباد حج ہاؤز تک بسوں کے ذریعہ روانگی کے انتظامات اور حج بیت اللہ کی ادائیگی کے بعد حاجیوں کو شمس آباد ائیر پورٹ سے نظا م آباد لانے کیلئے خصوصی طورپر گاڑیوں کا نظم کرتے چلی آرہی ہے۔

 

انہوں نے کہاکہ حج سوسائٹی نظام آباد کسی بھی عازمین حج سے کوئی رقم یا معاوضہ لئے بغیر بے لوث و مفت بے مثال خدمات دیتی چلی آرہی ہے جس کی کوئی نظیر نہیں ملتی۔ انہوں نے عازمین حج سے کہاکہ کسی بھی کام کیلئے کوئی رقمی معاملات نہ کریں اور نہ ہی کسی کو کوئی رقم ادا کریں۔ حج سوسائٹی نظام آباد ابتداء ہی سے عازمین حج کی رہنمائی اور ان کی مدد کرتے چلی آرہی ہے۔آل انڈیا حج کمیٹی اور ریاستی حج کمیٹی کے احکامات و ہدایات پر عازمین حج کو اطلاعات بروقت فراہم کرتے ہوئے باخبر کرتی چلی آرہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button