جنرل نیوز

جنگاؤں ضلع میں عازمین حج کیلئے ٹیکہ اندازی پروگرام  

جنگاؤں ۔ ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کی جانب سے ضلع جنگاؤں کے رواں سال عازمین حج کے لیے ٹیکہ اندازی کیمپ اربن ہیلتھ سینٹر دھرمکنچہ جنگاؤں میں جناب ظہیر الدین صاحب ضلع سوسائٹی کی صدارت میں منعقد ہوا اس پروگرام میں شرکت کرتے ہوئے

 

ضلعی میڈیکل افیسر ملکارجن راؤ نے عازمین حج سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حج کے دنوں میں سعودی عرب میں سخت گرمی کا ماحول ہوتا ہے اس لیے ہمیشہ پانی پیتے رہیں اور اپنے جسم کو تر و تازہ رکھیں دھوپ اور گرمی سے اپنے اپ کو بچائے رکھیں صحت کا خیال رکھیں اور کسی قسم کی صحت سے متعلق مسائل درپیش ہوں تو فوری قریبی ہسپتال سے رجوع ہو کر

 

اپنا علاج کروائیں ضلع حج سوسائٹی جنگاؤں کے معتمد عمومی محمد خواجہ مجتہدالدین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عازمین حج روزانہ پیدل چلنے کی عادت ڈالیں اپنی صحت کا خیال رکھیں اور مناسک حج اور زیارت مدینہ منورہ سے متعلق مکمل اگاہی حاصل کریں انہوں نے کہا کہ ریاستی حج کمیٹی بھی عازمین حج کی مکمل رہبری رہنمائی اور ان کے لیے ضروری سہولیات فراہم کرنے

 

میں ہمہ تن گوش ہے الحاج غلام افضل بیابانی المعروف خسرو پاشاہ صاحب چیئرمین ریاستی حج کمیٹی اپنی شخصی دلچسپی اور حکومت سے مسلسل ربط میں رہتے ہوئے تیلنگانہ کے حجاج کرام کے لیے ضروری اقدامات کر رہے ہیں انہوں نے عازمین حج کو ضروری ہدایات بھی فراہم کی۔ ضلعی امیونائزیشن افیسر کے علاوہ ڈاکٹرز ضلع سوسائٹی جنگاؤں کے ذمہ داران مسیح الرحمن ذاکر محمد حفیظ

 

عازمین حج ابو الخیر منصوری محمد ابراہیم محمد غوث محمد رحیم الدین عبدالسلام کے علاوہ موظف کمیونٹی ہیلتھ افیسر معراج الرحمن بھی موجود تھے اس موقع پر جنگاؤں ضلعے کے 18 عازمین حج کو ٹیکہ دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button