انٹر نیشنل

حرم مکی میں “تحلل سروس” – رمضان میں 4 لاکھ 80 ہزار زائرین نے فائدہ اٹھایا۔ انتظامیہ   

ریاض ۔ کے این واصف

حرمین انتظامیہ زائرین کو سہولتین بہم پہنچانے میں ہمیشہ کوشاں رہتا ہے۔ جس میں عمرہ ادا کرنے والون کے لیے حرم سے متصل مفت بال منڈاوُے/کٹوانے کی سہولت بھی شامل ہے۔

 

مسجد الحرام اور مسجد نبوی کے دیکھ بھال کے امور کی جنرل اتھارٹی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ رمضان المبارک کے دوران عمرہ زائرین کے روحانی تجربے کو بڑھانے کی کوششوں کے تحت “تحلل” (بال تراشنے) کی سروس فراہم کی ہے۔

 

جنرل اتھارٹی اپنے بیان میں کہا کہ ماہ رمضان المبارک میں مسجد الحرم میں عمرہ کی ادائیگی کے بعد “تحلل” سروس سے 4 لاکھ 88 ہزار 567 زائرین مستفیض ہوئے۔

 

عمرے کی ادائیگی کے بعد احرام کی پابندیوں سے آزاد ہونے کے لیے بال کٹوانا ضروری ہے جس کے بغیر احرام کی پابندیاں ختم نہیں ہوتیں۔

 

مسجد الحرام کے بیرونی صحنوں میں عمرہ زائرین کی سہولت کے لیے مفت بال ترشوانے کا خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔ جس زائرین فائدہ اٹھاسکتے ہیں۔

 

مسجد الحرام کے مروہ گیٹ کی جانب “تحلل سروس” کے لیے مخصوص علاقے میں موبائیل کیبن موجود ہیں۔ یہان صفائی کے مقررہ ضوابط اور آلات کے سینیٹائزیش وغیرہ کا پورہ خیال رکھا جاتا ہے ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button