جنرل نیوز

نظام آباد میں 10 ایکڑ مسلم قبرستان کی اراضی کیلئے ضلع کلکٹر سے رپورٹ طلب  صدرنشین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے موثر نمائندگی پر حکومت کا اقدام  

نظام آباد میں 10 ایکڑ مسلم قبرستان کی اراضی کیلئے ضلع کلکٹر سے رپورٹ طلب

صدرنشین تلنگانہ اُردو اکیڈیمی طاہر بن حمدان کی چیف منسٹر ریونت ریڈی سے موثر نمائندگی پر حکومت کا اقدام

چیف منسٹر ریونت ریڈی،مہیش کمار گوڑ، حکومت تلنگانہ کے مشیران پی سدرشن ریڈی، محمد علی شبیر، اردو اکیڈمی چیرمین طاہر بن حمدان سے

سینئر کانگریس قائدین ایم اے فہیم، ایم اے قدوس، عبود بن حمدان، نعیم شہران، محمد احمد، سجاد راحیل، ہارون خان، اشفاق احمد خان،مسعود احمد اعجازکا اظہار تشکر

 

نظام آباد:26/ مارچ (اردو لیکس) شہر نظام آباد میں مسلم میتوں کی تدفین کے لئے ایک عرصہ دراز سے وسیع قبرستان کی اراضی کی کمی محسوس کی جارہی تھی اس لئے کہ شہر نظام آباد کے قلب میں واقع بودھن روڈ عیدگاہ قدیم قبرستان میں میتوں کی تدفین کیلئے کسی قسم کی مزید جگہ کی گنجائش باقی نہیں رہ گئی تھی اس کے علاوہ جدید قبرستان واقع قلعہ میں بھی تدفین کے لئے جگہ نا کافی گنجائش ہونے کے باعث صدر نشین تلنگانہ ریاستی اردو اکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان نے مسلمانان نظام آباد کے اس دیرینہ مسئلہ کی یکسوئی کے لئے ریاستی وزیر اعلیٰ جناب اے ریونت ریڈی کو ان کے دورہ نظام آباد کے موقع پر ایک تفصیلی یاداشت شخصی طور پر ان کے حوالے کی تھی

 

اس سلسلے میں چیف منسٹر اے ریونت ریڈی نے جناب طاہر بن حمدان کے تحریری طور دئے گئے مکتوب پر مثبت رد عمل کا اظہار کیا چنانچہ اس خصوص ریاستی حکومت نے نظام آباد میں مسلم قبرستان کیلئے 10/ایکڑ اراضی کی منظوری کیلئے متعلقہ حکام سے رپورٹ طلب کی ہے

 

نظام آباد کانگریس پارٹی قائدین سابقہ ڈپٹی میئر ایم اے فہیم، سابقہ سینئر کارپوریٹر ایم اے قدوس،نو منتخب کارپوریٹرس عبود بن حمدان، انچارج کارپوریٹرس نعیم شہران، محمد احمد، سجاد راحیل، سابقہ کارپوریٹر و ڈائریکٹر تلنگانہ ریاستی پولیوشن کنٹرول بورڈ ہارون خان، سابقہ کوآپشن ممبر اشفاق احمد خان، کانگریس پارٹی ترجمان مسعود احمد اعجاز، محمد عیسی،شبیر رضا،مصطفیٰ الکاف و دیگر نے ایک صحافتی کانفرنس کے ذریعے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کے دورہ نظام آباد کے موقع پر تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن حمدان نے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے نظام آباد میں مسلم قبرستان کی منظوری کیلئے کامیاب نمائندگی کی تھی

 

جس پر تلنگانہ ریاستی حکومت نے نظام آباد میں نئے قبرستان کیلئے 10/ایکڑ اراضی کی منظوری کیلئے تفصیلی رپورٹ طلب کی ہے اس خصوص میں سکریٹری محکمہ اقلیتی بہبود جناب بی شفیع اللہ نے ضلع کلکٹر نظام آباد ایلا ترپاٹھی کو ایک تحریری مکتوب ارسال کیااور اراضی کیلئے مکمل اور جامع رپورٹ اور سفارشات پیش کر نے کی ہدایت دی۔ اس مکتوب میں کہا گیا کہ مجوزہ اراضی عوامی، سماجی،مذہبی اور عدالتی تنازعات سے شفاف ہوں۔ کانگریس پارٹی قائدین نے کہا کہ تلنگانہ ریاستی حکومت نے متعلقہ حکام کو ہدایت دی ہے کہ مسلم قبرستان اراضی سے متعلق رپورٹ مقررہ رہنمایانہ اصولوں کے مطابق تیار کرتے ہوئے پیش کی جائے،

 

کانگریس قائدین نے بتایا کہ ریاستی حکومت نے یہ اقدامات جی او، ایم ایس نمبر 571، ریونیو (اسائنمنٹ-1) محکمہ مورخہ 14/ستمبر 2012 کے تحت جاری کئے ہیں تاکہ اس معاملہ میں آئندہ مناسب اور ضروری کارروائی اور اقدامات کئے جاسکے۔ کانگریس پارٹی قائدین نے کہا کہ چیف منسٹر ریونت ریڈی کی قیادت میں ریاست کی ترقی کے ساتھ ساتھ اقلیتوں کی فلاح و بہود کیلئے کئے جانے والے مثالی اقدامات کے سلسلہ میں تلنگانہ اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن حمدان کی خصوصی و موثر نمائندگی پرچیف منسٹر ریونت ریڈی نے فوری طور پر محکمہ سکریٹری اقلیتی بہبود بی شفیع اللہ کو نظام آباد میں نئے قبرستان کے اراضی کیلئے ضلع کلکٹر نظام آباد کو مکتوب روانہ کرنے کے احکامات جاری کئے

 

۔ اس ضمن میں کانگریس قائدین نے اراضی کی منظوری کیلئے چیف منسٹر ریونت ریڈی،مہیش کمار گوڑ صدر تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی، حکومت تلنگانہ کے مشیران پی سدرشن ریڈی، محمد علی شبیر، اردو اکیڈمی چئیرمین طاہر بن حمدان و دیگر سینئر کانگریس پارٹی قائدین سے اظہار تشکر کیا ہے۔یہاں اس بات کا ذکر بے محل نہ ہوگا کہ شہر نظام آباد میں نئے قبرستان کی 10 ایکڑ اراضی کے منظوری کیلئے صدرنشین اُردواکیڈیمی جناب طاہر بن حمدان نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی گذشتہ 6 / فروری کو نظام آباد کا دورہ کے موقع پر جناب طاہر بن حمدان نے یہ مکتوب انہیں پیش کیا تھا۔جس میں نظام آباد میں مسلم قبرستان کیلئے سرکاری 10 ایکڑ اراضی منظور کرنے نمائندگی کی تھی۔انہوں نے بتایا کہ نظام آباد میں 2 لاکھ مسلمانوں کی آبادی کیلئے نئے قبرستان کیلئے اراضی کا مختص کرنا بے

 

حد ضروری ہے۔ انہوں نے بتایا کہ شہر کی 2 لاکھ مسلم آبادی کے اہم مسئلہ کو پیش کرتے ہوئے بتایا کہ نظام آباد میں میتوں کی تدفین کیلئے قدیم قبرستان میں جگہ کی گنجائش نہ ہونے کی وجہ سے مسلم میتوں کی تدفین کیلئے مشکلات کا سامنا ہے۔ مسلمانان نظام آباد کی جانب سے کئی عرصہ سے نئے قبرستان کیلئے 10ایکڑ سرکاری اراضی کو مختص کرنے کا مطالبہ کیا جارہا ہے۔ انہوں نے اس اہم مسئلہ کو جلد حل کرتے ہوئے میتوں کی تدفین کیلئے نظام آباد میں اراضی منظور کرنے کی درخواست کی اس لئے کہ مسلمانان نظام آباد کو میتوں کی تدفین کیلئے مزید مشکلات کا سامنا کئے بغیر سہولت فراہم ہے۔ انہوں نے چیف منسٹر اے ریونت ریڈی سے اس خصوص میں درخواست کی کہ اس دیرینہ مسئلہ کی فی الفور یکسوئی عمل میں لاتے ہوئے ضلع کلکٹر نظام آباد کو ہدایت جاری کریں کہ نظام آباد میں 10 ایکڑ موزوں مقام پر سرکاری اراضی کی نشاندہی اور منظوری کے اقدامات کریں۔

 

جس سے مسلمانوں کی اہم ضرورت مکمل ہوسکے۔ اس ضمن میں نظام آباد کے مسلمان حکومت تلنگانہ کے ممنون و مشکور رہیں گے۔ چیف منسٹر نے تیقن دیا کہ اس خصوص میں بہت جلد اقدامات کئے جائیں گے۔اس موقع پر صدر پردیش کانگریس و رکن قانون ساز کونسل مہیش کمار گوڑ دوسرے موجود تھے۔نظام آباد میں نئے قبرستان کی 10 ایکڑ اراضی کیلئے حکومت کی جانب سے ابتدائی اقدامات کئے جانے پر مسلمانان نظام آباد نے حکومت کے اقدام کی ستائش کی جارہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button