جنرل نیوز

الحاج سید محمود المعروف محمد بھائی کا انتقال

حیدرآباد ۔ الحاج سید محمود المعروف محمد بھائی ولد سید جہانگیر صاحب مرحوم ( مقطعدار موضع تاڑلہ پلی، منڈل شاہ آباد ضلع رنگاریڈی، وظیفہ یاب مدھانی حیدرآباد) ساکن کشن باغ کا مختصر علالت کے بعد 26/ مارچ 2026 بروز جمعرات بعد نماز مغرب بعمر 73/ سال انتقال ہو گیا۔

 

إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ

پسماندگان میں اہلیہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں۔مرحوم الحاج محمد صدیق احمد قادری ( مالک شائستہ ہوٹل، کشن باغ) کے سمدھی اور سید سراج ( مؤظف محکمہ پولیس) کے حقیقی برادر تھے۔

 

نماز جنازہ 27/ مارچ 2026 بعد نماز جمعہ بمقام اللہ مسجد کشن باغ میں مقرر ہے ( نماز جمعہ ٹھیک 1:15/ بجے ہوگی) اور تدفین درگاہ حضرت مکی میاں رحمت اللہ علیہ ( حسینی ٹیکری ، کشن باغ) میں عمل میں آئے گی۔

 

مزید تفصیلات کیلئے 8801594455 یا 8008451794 پر حاصل کی جا سکتی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button