نیشنل

دہلی ریلوے اسٹیشن پر حیدرآباد کے مسلم طلبہ کو زعفرانی لباس میں ملبوس شخص کی دھمکی، طلبہ میں تشویش کی لہر

دہلی اسٹیشن پر مسلم طلبہ کو دھمکی، ویڈیو وائرل ہونے پر تشویش کی لہر

 

حیدرآباد سے اتر پردیش کے معروف دینی ادارے دارالعلوم دیوبند جانے والے مسلم طلبہ کے ایک قافلے کو دہلی ریلوے اسٹیشن پر ایک ناخوشگوار واقعہ کا سامنا کرنا پڑا، جس کی ویڈیو منظر عام پر آتے ہی سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہوگئی۔

 

ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ طلبہ، جو روایتی لباس، ٹوپی اور داڑھی میں ملبوس تھے، پلیٹ فارم پر خاموشی سے اپنی ٹرین کا انتظار کر رہے تھے۔ اسی دوران زعفرانی لباس میں ملبوس ایک شخص ان کے قریب آیا اور اشتعال انگیز لہجے میں انہیں دھمکانے لگا۔ اس نے گائے کے حوالے سے سخت جملے کہتے ہوئے جان سے مارنے کی دھمکی بھی دی۔

 

طلبہ کے مطابق یہ واقعہ اچانک پیش آیا اور انہوں نے کسی بھی قسم کے تصادم سے بچتے ہوئے وہاں سے ہٹ جانے کو ترجیح دی۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اسے کھلی اشتعال انگیزی قرار دیا اور دیگر طلبہ کو محتاط رہنے کا مشورہ دیا، خاص طور پر وہ افراد جو مختلف ریاستوں سے امتحانات دینے کے لیے سفر کر رہے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button