جامعہ دارالہدیٰ، وادی ھدیٰ پہاڑی شریف میں با وقار سالانہ جلسہ و دستاربندی عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل
جامعہ دارالہدیٰ، وادی ھدیٰ پہاڑی شریف میں با وقار سالانہ جلسہ و دستاربندی
عامتہ المسلمین سے شرکت کی اپیل
جامعہ دارالہدیٰ وادی ھدیٰ پہاڑی شریف حیدرآباد کے زیرِ اہتمام سالانہ جلسہ و دستار بندی بروز ہفتہ، 28 مارچ 2026ء، شام ٹھیک 6 چھ بجے جامعہ دارالہدیٰ کے احاطہ وادی ھدیٰ پہاڑی شریف حیدرآباد پر منعقد ہوگا۔ اس تقریب کی صدارت امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند، حلقہ تلنگانہ و صدر اسلامک سوشیل سروس سوسائٹی حیدرآباد جناب محمد اظہرالدین صاحب کریں گے۔جامعہ کے ایڈمنسٹریٹر جناب آصف محی الدین کے مطابق اس سالانہ جلسہ کے موقع پرحفظ قرآن کی تکمیل کرنے والے طلبہ دستارِ فضیلت سے سرفراز کیے جائیں گے
۔ یہ تقریب نہ صرف اسکولی طلبہ کی علمی کاوشوں کا اعتراف ہے بلکہ ملت کے باصلاحیت حفاظ اکرام کی تیاری کا ایک اہم سنگِ میل بھی ہے۔جلسہ میں مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی ممتاز شخصیات شرکت کریں گی جن میں مولانا محمد حسام الدین ثانی جعفر پاشاہ صاحب (مہتمم دارالعلوم حیدرآباد) ڈاکٹر محمد مبشر احمد (ناظم شہر جماعت اسلامی ہند، عظیم تر حیدرآباد و سکریٹری اسلامک سوشیل سروس سوسائٹی حیدرآباد) جناب محمد عبد القدیر (چیئرمین، شاہین گروپ) جناب محمد فہیم الدین قریشی (پریسیڈنٹ ٹیمریز) سری وی سریکانت (اے سی پی، شمس آباد) سری لکشمی نارائن (ایس ایچ او) اور سری بی وینکٹ رام (کمشنر، جل پلی) بطور مہمانانِ خصوصی شرکت کریں گے۔ جلسہ کا مقصد نہ صرف طلبہ کی حوصلہ افزائی کرنا ہے
بلکہ معاشرے میں علم کی اہمیت کو اجاگر کرنا بھی ہے۔ منتظمین نے سرپرستوں، دانشوروں اور عامتہ المسلمین سے اس باوقار تقریب میں شرکت کی پرخلوص اپیل کی ہے۔ مزید تفصیلات کے لیے موبائل فون نمبر 6303813442 پر ربط کیا جا سکتا ہے۔



