جنرل نیوز

عادل آباد میں جامعہ عائشہ نسواں کا 18واں سالانہ جلسہ 29 مارچ کو تکمیلِ بخاری شریف و تقسیمِ اسناد، 15 طالبات کی فراغت؛ علماء کا خطاب، خواتین سے شرکت کی اپیل

عادل آباد، 27 مارچ (نمائندہ خصوصی/ خضر یافعی)شہر عادل آباد کے معروف دینی ادارہ جامعہ اسلامیہ تعلیم البنات عائشہ نسواں کے زیر اہتمام 18واں سالانہ عظیم الشان جلسہ برائے خواتین بعنوان “تکمیلِ بخاری شریف و تقسیمِ اسناد” 29 مارچ بروز اتوار، صبح 10 بجے تا دوپہر 3 بجے، کریسٹل گارڈن میں منعقد ہوگا۔

 

اس جلسہ کی صدارت صدر مدرسہ عطا اللہ خان کریں گے جبکہ مہمانانِ خصوصی کے طور پر مولانا الیاس حسن مظاہری، امام و خطیب مسجدِ عائشہ عادل آباد، اور مفتی نیار احمد قاسمی اشرفی، ناظم مدرسہ مدینة الصالحات، بیلا منڈل ضلع عادل آباد شرکت کرتے ہوئے خطاب کریں گے۔

 

جلسہ کے دوران طالبات کا دلچسپ تعلیمی مظاہرہ پیش کیا جائے گا اور کامیاب طالبات میں اسناد و انعامات تقسیم کئے جائیں گے۔ امسال 15 طالبات کی فراغت عمل میں آئے گی جن میں 10 کو عالمہ اور 5 کو مومنہ کورس کی اسناد دی جائیں گی۔

 

منتظمین و معلمات نے خواتین اور طالبات سے کثیر تعداد میں شرکت کی اپیل کی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button