جنرل نیوز

افضل منگلوری” ڈاکٹرعنوان چشتی ایوارڈ” کے لیے منتخب 

نئی دہلی / دہرا دودن 27 مارچ (اردو لیکس) معروف عالمی شہرت یافتہ شاعر افضل منگلوری کو حکومت اتراکھنڈ کا سب سے بڑا ادبی ایوارڈ ” ساہتیہ گورو سمان,2025″ بھاشا سنستھان اتراکھنڈ کی جانب سے طویل مدتی اردو ادبی خدمات کے اعتراف میں ” ڈاکٹر عنوان چشتی ایوارڈ ” دہرادون میں30 مارچ کو دیا جائے گا ۔

 

یہ ایوارڈ اتراکھنڈ کے گورنر وزیراعلی اور وزیر لسانیات کے ہاتھوں 30 مارچ کو دہرا دو ن میں پیش کیا جائے گا- اس ایوارڈ میں سند توصیف , ڈیڑھ لاکھ روپے کا چیک شال اور ایوارڈ شامل ہے – افضل منگلوری اتراکھنڈ اردو اکیڈمی کے بانی نائب چیئرمین بھی رہ چکے ہیں اور ساتھ ہی اتراکھنڈ حکومت کی مختلف کمیٹیوں میں بطور خصوصی مشیر کے کام کر چکے ہیں۔

 

حال ہی میں افضل منگلوری کو شو بھت یونیورسٹی کی جانب سے ایسوسیٹ پروفیسر کے طور پر نومینیٹ کیا گیا تھا – افضل منگلوری کی نثر اور نظم کی ہندی اردو میں اٹھ کتابیں ا چکی ہیں ان کے مجموعے” تیرے بعد "کو اترا کھنڈ حکومت نے اعزاز دیا تھا- اس کے علاوہ افضل منگلوری کو ملک و بیرون ملک 200 سے زیادہ ادبی اعزازات اور ایوارڈ مل چکے ہیں اس سے قبل بھی اتراکھنڈ کہ تمام وزرائے اعلی اور گورنروں کے ذریعے بھی افضل منگلوری کو اعزازات مل چکے ہیں

 

افضل منگلوری فی البدی کے استاد شعرا میں شمار کیے جاتے ہیں اور ان کے تقریبا 50 سے زائد شاگرد منظر عام پر ہیں – غور طلب ہے کہ اردو کے لیے ڈاکٹر عنوان چشتی اردو ایوارڈ کی تجویز بھی 2022 میں افضل منگلوری نے ہی حکومت اتراکھنڈ کو پیش کی تھی-

متعلقہ خبریں

Back to top button