میدک: دارالایمان ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام جدید دینی تعلیمی ادارے میں داخلوں کا اعلان
میدک: دارالایمان ٹرسٹ کے زیرِ اہتمام جدید دینی تعلیمی ادارے میں داخلوں کا اعلان
میدک کے قاضیان مسجد کے مقام پر ادارہ دارالایمان ٹرسٹ کی جانب سے ایک معیاری دینی تعلیمی ادارے میں داخلوں کا اعلان کیا گیا ہے۔
ادارے میں طلبہ و طالبات کے لیے ابتدائی درجے، ناظرہ قرآن اور حفظ قرآن کی کلاسز کا آغاز کیا جا رہا ہے، جہاں دینی تعلیم کے ساتھ ساتھ تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔
انتظامیہ کے مطابق ادارے میں مثالی نظم و ضبط، منفرد نظامِ تعلیم، ہم نصابی سرگرمیوں پر خصوصی توجہ، باوقار یونیفارم اور اساتذہ کی نگرانی میں مطالعہ و تکرار جیسی سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ منزل یاد کرنے کا خصوصی اہتمام بھی کیا گیا ہے۔
داخلوں کا آغاز 28 مارچ (ہفتہ) سے کیا جائے گا، جبکہ ادارے میں ماہر اور محنتی اساتذہ کرام کی زیر نگرانی تدریس کا عمل جاری رہے گا۔ داخلہ کے لیے جائزہ امتحان بھی لیا جائے گا۔
داخلے اور مزید معلومات کے لیے صبح سے دوپہر 1 بجے تک درج ذیل نمبروں پر رابطہ کیا جا سکتا ہے:
9032983244
9393807466
میدک: دارالایمان مسجد قاضیان میں ٹیلرنگ سینٹر کے تیسرے بیچ کے آغاز کا اعلان
میدک میں واقع مکتب دارالایمان، مسجد قاضیان کی جانب سے ٹیلرنگ سینٹر کے تیسرے بیچ کے آغاز کا اعلان کیا گیا ہے۔
انتظامیہ کے مطابق اس تربیتی پروگرام کی کلاسز ماہر انسٹرکٹر محترمہ شفیہ قادری صاحبہ کی زیر نگرانی منعقد ہوں گی، جس کا مقصد خواتین کو ہنرمند بنانا اور انہیں خود کفیل بنانے کے مواقع فراہم کرنا ہے۔
دلچسپی رکھنے والی خواتین سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ جلد از جلد اپنے نام رجسٹر کروا لیں۔
داخلے کی آخری تاریخ 8 اپریل مقرر کی گئی ہے۔



