ایجوکیشن

نظام آباد گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کو ریاستی سطح پربہترین ایوارڈکا اعزاز ریاستی وزیر کومنٹ ریڈی سے پرنسپل نے ایوارڈ حاصل کیا 

نظام آباد گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کو ریاستی سطح پربہترین ایوارڈکا اعزاز

ریاستی وزیر کومنٹ ریڈی سے پرنسپل نے ایوارڈ حاصل کیا

نظام آباد:28/ مارچ (اردو لیکس)ریاستی وزیر عمارت و شوارع و سنیما ٹو گرافی کومٹ ریڈی وینکٹ ریڈی نے آج حیدرآباد میں ایچ ایم ٹی وی، ہنس انڈیا کے اشترا ک سے آرٹی سی کلا بھون میں منعقدہ تقریب میں ریاست کے سرکاری جونیئر کالجوں اوراسکولوں کو ان کی بہترین کارکردگی اور تعلیمی نتائج کے ضمن میں ایوارڈس سے نوازا۔

 

نظام آباد گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کو ایک اور بہترین ایوارڈ سے نوازا گیا۔ پرنسپل گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج نظام آباد گندھم بدھی راج کو وزیر موصوف نے اپنے ہاتھوں سے ایوارڈ پیش کیا۔ اس موقع پر ایچ ایم پی ڈی ہنس انڈیا اور ہنس انڈیا میگزین کے منیجنگ ایڈیٹر ہنمنت راؤ، ایڈیٹر وینکٹ ریڈی بھی موجود تھے۔ گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج نظام آباد پرنسپل گندھم بدھی راج نے ایوار ڈحاصل کرنے کے بعد کہا کہ کالج کی ترقی کے لیے ریاستی سطح پر ایوارڈ حاصل کرنا باعث فخرہے۔

 

انہوں نے کہا کہ ان کے ہمراہ کالج کی تدریسی و غیر تدریسی عملہ کی کوششوں اور خدمات قابل ستائش ہے جس کے باعث کالج کو ایوارڈ سے نوازا گیا۔انہوں نے کہا کہ ایوارڈ حاصل کرنے کے بعد کالج کی ترقی کیلئے مزید ذمہ داریوں میں اضافہ ہوگیا

 

۔انہوں نے اس ایوارڈ کو تدریسی اور غیر تدریسی عملے کے نام موسوم کیا۔ علاوہ ازیں گورنمنٹ گرلز جونیئر کالج کے تدریسی و غیر تدریسی عملے نے کالج کو ایوارڈ حاصل کرنے پر اپنی مسرت کا اظہار کرتے ہوئے پرنسپل گند ھم بدھی راج کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے اپنی نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ کالج میں زیر تعلیم طالبات نے ریاستی سطح پر گورنمنٹ گرلز کالج کو ایوارڈ حاصل ہونے پر پرنسپل، لکچررس، اسٹاف کو مبارکباد پیش کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button