جنرل نیوز
عادل آباد میں سابق وزیر سی آر آر کی یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت

عادل آباد۔28/مارچ (اردو لیکس)عادل آباد شہر میں سابق وزیر رام چندر ریڈی (سی آر آر) کی یومِ پیدائش کے موقع پر ڈی سی سی بھون میں تقریب منعقد کرتے ہوئے انہیں خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ درگم ٹرسٹ کے چیئرمین درگم شیکھر نے ان کی تصویر پر گل ہائے عقیدت نچھاور کرتے ہوئے ان کی خدمات کو یاد کیا۔
اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سی آر آر کی ضلع کی ترقی کے لئے انجام دی گئی خدمات ناقابلِ فراموش ہیں۔ خاص طور پر رِمس اسپتال کے قیام اور غریب عوام کو مکانات کے لئے پلاٹس فراہم کرنے میں ان کی کوششیں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔
تقریب میں کانگریس کے سینئر قائدین گوپیڈی رکما ریڈی، مَلے پھولو ستیہ نارائن، دولت، عبدالعزیز، گنگنا اور روی کے علاوہ دیگر قائدین اور کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کرتے ہوئے سی آر آر کو خراجِ عقیدت پیش کیا۔



