Uncategorized

ایودھیا مہا یگیہ سے واپس لوٹنے والے بھکتوں کی بس حادثہ کا شکار۔ 40 یاتری زخمی

نئی دہلی: ایودھیا سے واپس ہونے والی بس درخت سے ٹکرا گئی جس سے 40 مسافر زخمی ہو گئے جن میں متعدد کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

بتایا جارہا ہے کہ رات کے وقت شری لکشمی نارائن مہایگیہ میں شامل ہوکر لوٹ رہے عقیدتمندوں کی بس مئو ضلع میں درخت سے ٹکراگئی جس سے تقریباً 40 افراد زخمی ہوگئے۔یہ واقعہ مئو ضلع کے ہلدھر پور تھانہ علاقے میں

رتن پورہ-مبارک پور روڈ پر رات تقریباً 1:30 بجے پیش آیا۔ بھکتوں سے بھری بس ایودھیا سے بلیا واپس آرہی تھی کہ اچانک بے قابو ہوکر سڑک کے کنارے درخت سے ٹکرا گئی۔ حادثے کے وقت زیادہ تر مسافر سو رہے تھے

جس کی وجہ سے انہیں سنبھلنے کا موقع تک نہیں ملا۔حادثے کے بعد بس میں سوار مسافروں میں چیخ و پکار مچ گئی۔ قریبی گاؤں والوں نے فوری طور پر پہنچ کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔ مقامی لوگوں نے زخمیوں کو بس سے باہر

نکالنے میں مدد کی اور انہیں فوری طور پر اسپتال لے جانے کا انتظام کیا۔ زخمیوں کو پہلے کمیونٹی ہیلتھ سینٹر، جوگاپور لے جایا گیا، جہاں پر ابتدائی علاج کے بعد انہیں ضلع اسپتال، مئو ریفر کر دیا گیا۔

زخمیوں میں خواتین، بچے اور بوڑھے شامل ہیں۔ بعض کی حالت تشویشناک بتائی جاتی ہے اور وہ زیر علاج ہیں۔اطلاعات کے مطابق یہ سبھی عقیدت مند ایودھیا میں 20 مارچ سے 28 مارچ تک منعقد ہونے والے

شری لکشمی نارائن مہا یگیہ میں شرکت کے بعد واپس بلیا جا رہے تھے کہ ان کے سفر کے دوران یہ حادثہ پیش آیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button