انٹر نیشنل

جو بھی امریکی فوجی ایران کی زمین پر قدم رکھے گا وہ تابوت میں واپس جائے گا۔ ایران کی وارننگ

نئی دہلی: ایران نے امریکہ کو سخت انتباہ دیا ہے۔ ایران کا کہنا ہے کہ اگر امریکہ ایران میں زمین پر فوجی اتارنے کی تیاری کر رہا ہے

 

تو ایران کہتا ہے: “ہم آپ کا انتظار کر رہے ہیں۔”ایران کے سفارت خانے نے سوشل میڈیا پر یہ پوسٹ شیئر کی اور تہران ٹائمز کے فرنٹ پیج کا اسکرین شاٹ بھی دیا جس کا عنوان تھا “Welcome to Hell” یعنی ’ دوزخ میں

 

خوش آمدید‘۔
اخبار میں یہ بھی کہا گیا کہ اگر امریکی فوجی ایران کی زمین پر قدم رکھیں گے تو وہ تابوت میں ہی واپس جائیں گے یعنی زندہ نہیں بچیں گے۔ ایران کے حکام کا کہنا ہے کہ ان کی

 

فوج مکمل تیار ہے اور کسی بھی حملے کا بھرپور جواب دے گی۔ دونوں ممالک کے درمیان کشیدگی تیزی سے بڑھ رہی ہے۔

 

امریکی افسران کے حوالے سے ’دی واشنگٹن پوسٹ‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ پنٹاگن کئی ہفتوں تک چلنے والے گراؤنڈ آپریشن کا منصوبہ بنا رہا ہے۔ اس میں اسپیشل آپریشن فورس اور روایتی پیادہ فوج شامل ہو سکتی ہے۔

 

حالانکہ حتمی فیصلہ اب بھی امریکی صدر ٹرمپ کو لینا ہے۔ اسی دوران امریکی سنٹرل کمانڈ نے تصدیق کی ہے کہ امریکی بحریہ کا جنگی جہاز ’یو ایس ایس ٹرپولی‘ تقریباً 2500 مرین فوجیوں کو لے کر مشرق وسطیٰ پہنچ گیا ہے۔

 

اس جہاز پر ’31ویں مرین ایکسپڈیشنری یونٹ‘ کے فوجی تعینات ہیں۔ یہ یونٹ پہلے جاپان میں تعینات تھی اور تائیوان کے آس پاس میں مشقیں کر رہی تھی، لیکن تقریباً 2 ہفتے قبل اسے مشرق وسطیٰ بھیجنے کا حکم دیا گیا تھا۔

 

’یو ایس ایس ٹرپولی‘ اپنے ساتھ ٹرانسپورٹ طیارے، جدید ترین اسٹرائیک فائٹر جیٹس (ایف-35) اور ایمفی بیئس حملے کے آلات بھی موجود ہیں، جو سمندر سے زمین پر براہ راست حملے کرنے کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button