جنرل نیوز

جماعت اسلامی ہند، شیخ پیٹ کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام کا پیغام

*اخلاق و کردار کے زریعہ اسلام کے پیغام کو عام کیا جائے۔*

جماعت اسلامی ہند، شیخ پیٹ کے زیر اہتمام عید ملن پروگرام کا پیغام

 

جماعت اسلامی ہند، شیخ پیٹ کے زیر اہتمام اتوار کو مسجد سعیدہ بیگم، منی گلشن کالونی میں عید ملن پروگرام منعقد ہوا۔امیر مقامی جماعت اسلامی ہند، شیخ پیٹ ڈاکٹر ایس ایم فصیح اللہ نے اس موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دین رحمت ہے اور مسلمانوں کو چاہیے کہ اپنے اخلاق و کردار سے اسلام کی صحیح تصویر دنیا کے سامنےپیش کریں۔ انہوں نے کہا کہ نبی کریم ﷺ نے حسنِ اخلاق اور خدمتِ خلق کے ذریعے لوگوں کے دل جیتے، جس کے نتیجے میں لوگ دین فطرت سے روشناس ہوئے اور اسلام کے قریب آئے۔

 

اس موقع پر مسجد کمیٹی کے صدر جناب میر حفیظ الدین کی دینی و سماجی خدمات کے اعتراف میں تہنیت پیش کی گئی اورشال پوشی کی گئی ۔ مسجد اوراسلامک سینٹرکی تعمیرکے ان کے منصوبے کو سراہا گیا۔پروگرام کا آغاز قاری جنا ب صدیق حسین کی تلاوت سے ہوا، نعت رسول جناب دلاور حسین نے پیش کی،

 

جبکہ نظامت جناب محمد شرف الدین نے کی اور اختتام جناب الیاس احمدشکیل کے کلمات تشکر پر ہوا۔اس پروگرام میں تقریباً 300 مرد و خواتین بشمول ہم وطن ساتھیوں نے شرکت کی۔ مقامی ایس ائی او و جی آئی او نے بھی پروگرام کے کامیاب انعقاد میں بھرپور تعاون کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button