انٹر نیشنل
حج 2026ء کے لیے ہندوستانی حج مشن کی تیاریاں۔ سفرِ ہند کا دورۂ مکہ و مدینہ منورہ

ریاض ۔ کے این واصف
ہندوستانی حج مشن نے حج 2026 کے لیے اپنی تیاریاں مکمل کرلین۔ سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان کے انتظامات کا جائزہ لیا۔
سفارت خانہ ہند ریاض کے جاری کردہ پریس نوٹ کے مطابق انڈین کونسلیٹ جدہ نے ہندوستانی عازمین حج کے لیے حج ۱۴۴۷ھ کے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔
سفیر ہند ڈاکٹر سہیل اعجاز خان جنہون نے سابق میں کونسل حج کے طور پر خدمات انجام دی ہیں نے قونصل جنرل ہند جدہ فہد احمد خان سوری اور کونسلیٹ میں موجودہ حج کونسل مسز صدف چودھری کے ہمراہ مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ
میں ہندوستانی عازمین کے لیے کئے گئے حج کا تفصیلی جائزہ لیا۔




