انڈین فورم فار ایجوکیشن ریاض کا کامیاب فری میڈیکل کیمپ برائے لیبرس

کے این واصف
الفوزان لیبر کیمپ سࣿلائی ریاض میں سماجی و تعلیمی تنظیم انڈین فورم فار ایجوکیشن نے ایک کامیاب مفت طبی کیمپ کا اہتمام کیا۔
فورم کے جاری پریس نوٹ کے مطابق میڈیکل اور دیگر سہولتون سے محروم لیبرز کے لیے فورم نے ایک فری میڈیکل کیمپ اور دواؤن وغیرہ کی تقسیم کا انتظام کیا۔ اس میڈیکل کیمپ سے لیبر کیمپ میں رہنے مزدور پیشہ افراد نے فائدہ اٹھایا۔ ڈاکٹرز نے ان افراد کا مفت طبی معائنہ کیا ان انھین صحت مند رہنے سے متعلق مشورے اور احتیاطی تدابیر سے آگاہ بھی کیا۔
فورم نے اس سلسلہ میں معروف صاحب خیر، ڈاکٹر محمد ادریس احمد خان ڈائریکٹر الشفاء کلینک کا شکریہ ادا کیا جن کا میڈیکل کیمپ کے اہتمام میں بھر پور تعاون حاصل رہا۔ اس موقع پر کیمپ کے آرگنائزرز معروف سماجی جہدکار سلمان خالد اور فیروز خان نے ڈاکٹر ایدریس احمد خان اور ان کی ٹیم کو ان کی گراں قدر خدمات کے لیے فورم کی جانب سے توسیف نامے پیش کئے۔
اسی طرح فورم نے سماجی جہدکار سمیع الدین، کیمپ والنٹیئر سعید کے تعاون کی ستائش کی۔ فورم نے نادک کمپنی کا بھی شکریہ اداکیا جنہون نے اس موقع پر مشروبات کا انتظام کیا۔
فورم نے فیروز خان کے خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اس بات کا تیقن دیا کہ فورم اپنی سماجی اور تعلیمی خدمات کے سلسلہ کو ہمیشہ جاری رکھے گا۔




