جنرل نیوز

نارائن پیٹ ضلع عدالت میں وکلاء بار اسوسی ایشن نارائن پیٹ کے انتخابات

نارائن پیٹ: 31 مارچ (اردو لیکس) ضلع مستقر نارائن پیٹ کی ضلع عدالت میں آج ضلع وکلاء بار اسوسیشن نارائن پیٹ کے انتخابات کامیابی کے ساتھ منعقد ہوئے، جن میں وکلاء برادری نے بھرپور حصہ لیا۔

 

انتخابات کے نتائج کے مطابق ایڈوکیٹ دامودر پرساد گوڈ صدر منتخب ہوئے، انہوں نے اپنے قریبی حریف راجیشور گوڑ کو 6 ووٹوں کی اکثریت سے شکست دی۔ نائب صدر کے عہدے پر نندو ناموجی ایڈوکیٹ منتخب ہوئے، جبکہ معتمد عمومی (جنرل سیکریٹری) کے طور پر چنّا ریڈی ایڈوکیٹ اور جناب امیر الدین ایڈوکیٹ جوائنٹ سیکریٹری منتخب ہوئے۔

 

اس موقع پر سینئر ایڈوکیٹ جناب عبدالسلیم، ایڈوکیٹ فیض احمد چاند، ایڈوکیٹ اصفیہ خانم اور ایڈوکیٹ فیاض احمد تاچی نے نو منتخب صدر اور دیگر عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

 

وکلاء برادری نے امید ظاہر کی کہ نئے منتخب عہدیداران بار اسوسیشن کی ترقی اور وکلاء کے مسائل کے حل کے لیے مؤثر اقدامات کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button