جنرل نیوز

ٹی این جی اوز کے بلا مقابلہ منتخب ذمہ داران کے اعزاز میں تقریب

حیدرآباد ۔ ٹی این جی اوز (تلنگانہ نان گزٹڈ آفیسرز) کے ریاستی صدر کے طور پر مارم جگدیشور اور جنرل سکریٹری کے طور پر ڈاکٹر ایس ایم حسینی (مجیب ) جبکہ

 

اسوسی ایٹ صدور کے طور پر کستوری وینکٹیشورلو اور متیالہ ستیہ نارائنا گوڑ، خازن کے طور پر محترمہ اُما دیوی اور مرکزی ایگزیکٹو ممبران کے طور پر دوسری بار متفقہ طور پر منتخب ہونے کے موقع پر آج ٹی این جی اوز کے مرکزی دفتر میں ایک تقریب منعقد کی گئی۔

 

یہ تقریب ٹی این جی اوز حیدرآباد ضلع کے صدر جناب وکرم کمار کی قیادت میں اور سکریٹری جناب کوراڈی سرینواس کی نگرانی میں منعقد ہوئی، جس میں ریاستی صدر اور جنرل سیکریٹری کو شاندار طریقے سے اعزاز پیش کیا گیا۔

 

اس تقریب میں اسوسی ایٹ صدر کے آر راج کمار، خازن بالاراجو، خالد احمد، شنکر، محترمہ گیتا، ویدک شاستر، مقیم قریشی، شری دھر اور مختلف یونٹس کے صدور و سیکریٹریز کے علاوہ بنیادی اراکین نے بھی شرکت کی۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button