جنرل نیوز

رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں 7اپریل کو قومی سمینار

 

رانچی: رانچی یونیورسٹی کے شعبۂ اردو میں 7 اپریل 2026 کو “ہندوستانی تہذیب، ثقافت اور اردو ادب” کے موضوع پر ایک روزہ قومی سمینار منعقد ہونے جا رہا ہے۔ یہ سمینار نئی تعلیمی پالیسی 2020 کے تناظر میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کی وجہ سے اس کی علمی،تہذیبی اور تعلیمی اہمیت مزید بڑھ جاتی ہے۔

 

اس قومی سمینار میں ملک کے مختلف ممتاز ماہرینِ تعلیم اور ادبی شخصیات شرکت کریں گی۔ اس موقع پر مہمانِ خصوصی کے طور پر علی گڑھ مسلم یونیورسٹی کے سنٹر فار ایڈوانسڈ اسٹڈی، شعبۂ اردو کے سابق صدر شعبہ پروفیسر محمد علی جوہر تشریف لائیں گے۔ اسی طرح بنارس ہندو یونیورسٹی کے شعبۂ اردو کے صدر پروفیسر آفتاب احمد افاقی بھی اس علمی نشست میں شرکت فرما رہے ہیں

 

۔اس موقع پر شعبۂ اُردو پٹنہ یونیورسٹی کہ سابقہ صدر پروفیسر شہاب ظفر اعظمی بھی اپنا خطبہ بطور مہمان خصوصی پیش کریں گے ۔راچی یونیورسٹی کے سابق صدر جناب پروفیسر سید حسن امام صاحب بھی مہمان خصوصی کے طور پر اپنا خطبہ پیش کریں گے۔ سیمینار کی پہلی نشست کی صدارت رانچی یونیورسٹی کے وائس چانسلر عزت مآب پروفیسر ڈی کے سنگھ کریں گے

متعلقہ خبریں

Back to top button